پلوامہ: جموں وکشمیر میں امن کی فضا بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ سی آر پی ایف کی طرف سے بہترین پہل کی جا رہی ہے۔ وادی کشمیر میں عام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ سی آر پی ایف فلاحی کاموں میں بھی اپنا رول نبھا رہی ہے۔ جموں وکشمیر کے ملیٹنسی والے حساس ضلع پلوامہ میں تعینات سی آر پی ایف کی 183 بٹالین کے جوانوں نے انسانیت کے لحاظ سے سری نگر کے اسپتال کے لئے اپنے خون کا عطیہ پیش کیا۔
183 بٹالین سی آر پی ایف کے ہیڈکوارٹر پر پچاس سے زائد جوانوں نے رضا کارانہ طور ہر اپنے خون کا عطیہ دیا۔ سری نگر کے سب سے بڑے اسپتال ایس ایم ایچ ایس کے بلڈ بینک سے وابستہ ڈاکٹروں نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے سے ضروت مند مریض کی جان بچ جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔جموں وکشمیر: ہندو مسلم بھائی چارہ کی بہترین مثال، پنڈت خاتون ریتا کے لئے مسلمانوں نے کیا یہ کامتاہم اس موقع پر 183 بٹالین سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنگ آفیسر نے نیوز 18 اردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ فورسیز کے جوان اور افسراں انسانیت دوستوں کاموں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ سی آر پی ایف وادی کشمیر میں ملیٹنسی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لئے مددگار ہیلپ لائن بھی قائم کی، جس کے ذریعہ آج تک کئی ضروتمندوں کی مدد کی گئی ہے۔ اس ہیلپ لائن سے بیماروں کا علاج ومعالجہ بھی کیا گیا۔ سی آر پی ایف کی مدد گار ہیلپ لائن سے رجوع کرنے والے ہنر مند افراد کو ضرورت کے مطابق سامان بھی فراہم کیا گیا، جس سے وہ اپنا بہتر روزگار حاصل کر رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔