உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر پولیس نے گاڑی سے بھاری مقدار میں ہتھیار و گولی بارود کیا ضبط، اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر گاڑی میں سوار ملیٹینٹ ہوئے فرار

    jammu and kashmir: پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب محمود آباد پل کے نزدیک پولیس نے ناکہ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ تاہم گاڑی میں موجود ملیٹینٹ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ڈورو شاہ باد علاقے میں پولیس کو اس وقت بڑی کامیابی ملی جب محمود آباد پل کے نزدیک پولیس نے ناکہ کے دوران ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں ہتھیار و گولہ بارود برآمد کر کے ضبط کر لیا۔ تاہم گاڑی میں موجود ملیٹینٹ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے گاڑی میں سوار ملیٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
    دراصل بیتی شب رات کے اوقات میں پولیس نے ملٹینٹوں کی نقل و حمل کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر محمود آباد ڈورو پل کے قریب ایک ناکہ قائم کیا اور حالیہ واقعات کی روشنی میں پولیس ٹیم نے تلاشی کاروائیاں شروع کیں۔

    مخالف سمت سے آنے والی ایک گاڑی پولیس پارٹی کو دیکھ کر رکی اور شک کی بنا پر پولیس ٹیم نے ہوائی فائرنگ کی، تاہم گاڑی میں موجود ملیٹینٹ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ نامعلوم افراد نے جس گاڑی کو چھوڑا تھا اس کی تلاشی لینے پر گاڑی میں سے ایک لال رنگ کا بیگ ملا جس سے درج ڈیل . AK-56، ہتھیار و گولی بارود برآمد کرکے پولیس نے ضبط کر لیا۔ اے کے 56 بیرل ، دو اے کے 47 میگزین، 3 پستول ، چھہ پستول میگزین، چھہ ہینڈ گرینیڈ، اے کے 47 کے 44 راونڈس، 9 ایم ایم ہتھیار کے 58 راونڈ اور ایک سلنگ بھی شامل ہے۔

    مزید پڑھئے: اسکول جانے والے بچوں کو گرمی اور لو سے بچانے کیلئے کے Diet Plan میں شامل کریں یہ 5 چیزیں

    اس کاروائی کے بعد اننت ناگ پولیس نے ڈورو پولیس اسٹیشن میں باضابطہ طور پر ایک کیس درجبکر کے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ جبکہ قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ناکے لگائے گئے ہیں اور فرار ہونے والے ملیٹینٹوں کی بڑے پیمانے پر تلاش کے لیے چوکس کر دی گئی ہے۔ ادھر پولیس نے اس آپریشن کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کاروائ سے کئ ممکنہ حادثات کو ٹالا گیا ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: