جموں وکشمیر میں اینٹی کرپشن بیورو نے رشوت ستانی کے خلاف شکنجا کس لیا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیوں میں کئی افسران اور دیگر ملازمین کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاہے۔ یہ کاروائی جاری ہے۔ آج تیرہ اپریل دوہزار بائیس کواینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے شمالی کشمیر کے ٹنگمرگ میں واقع محکمہ بجلی کے دفتر پر چھاپہ مارا جس کے دوران دو جونئیر انجینئیر اور ایک انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔
اے سی بی نے ان تینوں ملازمین کو دولاکھ ساٹھ ہزار روپئے لیتے ہوئے موقع پر ہی دبوچ لیا گیا۔بعد میں اے سی بی نے تینوں کو اپنے ساتھ لیا۔ مقامی لوگوں نے رشوت کے خلاف اے سی بی کی کاروائی کی ستائش کی۔بتایا جاتاہے کہ کنزر میں ایک نجی فیکٹری کے مالک کو ان ملازمین نے بجلی ٹرانسفارمر اور تار دینے کے عوض اتنی رقم مانگی تھی جس پر مزکورہ شخص نے اے سی بی کو مطلع کیا اور بعد میں یہ کارروائی انجام عمل میں آئی۔
ٹنگمرگ بلاک کے بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین عبدالغنی نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتظامیہ کی طرف سے رشوت ستانی کے خلاف ایک اچھا قدم ہے تاکہ وادی کشمیر رشوت سے صاف وپاک ہوجائے۔ ایک اور مقامی نظیر احمد نے بتایا کہ یہ سلسلہ ہمیشہ کے لیے جاری رہنا چاہیے تاکہ دفاتر میں بغیر رشوت کے کام ہوسکے۔
واضح رہے کہ کئی ہفتے پہلے بھی اے سی بی نے کنزر میں تحصیل آفس سے ایک ملازم کو رشوت لیتے ہوئے پکڑا وہی پٹن کے ہاگرپورہ اور سنگھ پورہ میں بھی ملازمین کورشوت لیتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔