پلوامہ: جموں وکشمیر میں محکمہ بجلی کی غفلت شعاری سے ایک اور عام شہری اپنی جان سے ہاتھ دو بیٹھا ہے۔ پلوامہ کے ضلع ہیڈ کوارٹر پر بجلی کا کرنٹ لگنے سے جموں وکشمیر پولیس کا ایک ایس پی او جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ، پلوامہ میں آج دن کو ایک دلدوز حادثے میں پولیس کا ایس پی او کرنٹ لگنے سے ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔
یہ حادثہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ کی سرکاری رہائش گاہ کے صحن میں اس وقت پیش آیا، جب کوارٹر سے گزرنے والی بجلی کی ایچ ٹی ترسیلی لائن کی درخت اور دیوار پر لگی باربڈ وائر میں لگی، جس کے نتیجے میں باربڈ وائر صحن میں موجود دونوں ایس پی اوز پر گرگئی، جس سے دونوں ایس پی او شدید زخمی ہوئے اگرچہ دونوں کو پلوامہ کے ڈسٹرکٹ اسپتال لیا گیا۔ تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے جاوید احمد نامی ایس پی او کو مردہ پایا۔ جبکہ دوسرے زخمی ایس پی او کا علاج ومعالجہ اسپتال میں کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے کیس درچ کرکے ایس پی او جاوید کی لاش پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی لوازمات پورے کرکے لاش واثیں کے حوالے کردی گئی۔
ایس پی او جاوید کا تعلق ضلع پلوامہ کے چکورہ علاقے سے تھا۔ مذکورہ اپنے کنبے کا واحد سہارا تھا۔ گذشتہ کئی برسوں سے پولیس میں بطور ایس پی او کام کر رہا تھا۔ اس کی لاش جب آبائی علاقہ چکورہ پہنچایی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ وادی کشمیر میں آئے روز محکمہ بجلی کی غفلت شعاری سے ملازمین اور عام لوگوں جان چلی جارہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔