உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو دہشت گردوں کے خلاف ملی بڑی کامیابی 

    ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاع پر پلوامہ پولیس نے فوج کی 44 RR اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی مدد سے کالعدم تنظیم جیش محمد کے دو دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا، جو دہشت گردوں کو پناہ دینے، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔

    • Share this:
    پلوامہ: جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم جیش محمد دہشت گرد کے ساتھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ملک دشمن عناصر کی نقل و حرکت کے بارے میں مخصوص اطلاع پر پلوامہ پولیس نے فوج کی 44 RR اور سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی مدد سے کالعدم تنظیم جیش محمد کے دو دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیا، جو دہشت گردوں کو پناہ دینے، رسد اور دیگر مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ کی نقل و حمل میں ملوث تھے۔

    اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار دہشت گرد ساتھی جیش محمد کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھے اور اسلحہ / گولہ بارود کی نقل و حمل میں ملوث تھے اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے ساتھیوں کی شناخت اس طرح کی گئی ہے:
    (01) عادل علی ولد علی محمد بٹ ساکنہ آچھن پلوامہ (02) آصف گلزار ولد گلزار ڈار حاجی پورہ پلوامہ ان کے پاس سے ممنوعہ تنظیم جیش محمد کا مجرمانہ مواد برآمد کیا گیا ہے۔
    پولیس نے اس سلسلے میں کیس درچ کرکے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز قصبہ پلوامہ میں جنرل پوسٹ آفس کے نزدیک پیش آئے گرینیڈ حملے کے سلسلے میں بھی پلوامہ پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔ مشکوک افراد سے پوچھ گجھ کے ساتھ ساتھ قصبہ سمیت مختلف مقامات پر سیکورٹی کو سخت کردیا گیا ہے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: