உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئندہ سال جون تک جموں شہر کی خوبصورتی اور مزید بڑھ جائے گی، یہ شہر ایک نئی شکل اختیار کرلے گا

    جموں شہر کے مطافات میں تعمیر کئے جانے والے چڑیا گھر کو جنوری مہں عوام کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اس کے چالو ہونے سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

    جموں شہر کے مطافات میں تعمیر کئے جانے والے چڑیا گھر کو جنوری مہں عوام کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اس کے چالو ہونے سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

    جموں شہر کے مطافات میں تعمیر کئے جانے والے چڑیا گھر کو جنوری مہں عوام کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اس کے چالو ہونے سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir, India
    • Share this:
      رمیش امباردار:
      آئندہ برس جون تک جموں شہر کی خوبصورتی اور مزید بڑھ جائے گی اور یہ شہر ایک نئی شکل اختیار کرلے گا۔ یہ بات یو ٹی کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شہر کے تفصیلی دورے کے دوران بتائی۔ ڈاکٹر ارون کمار اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مندروں کے شہر میں جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے دورے پر تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت اس وقت شہر میں کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جو اس شہر کی رونق بڑھانے میں ایک اہم رول اداکریں گے۔

      ڈاکٹر مہتا نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کے ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے بعد جموں سیاحوں کی دلچسپی کا ایک بنڑا مرکز بن جائے گا۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری نے افسران کو ہدایات دیں کہ مبارک منڈی کی ہیریٹیج عماارتون کے جن حصوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ انہیں دسمبر کے وسط تک عوام کے لئے کھولا جانا چاہئے اور ان میں ثقافتی اور دیگر عوامی سرگرمیاں شروع کی جانی چاہئیں۔ چیف سیکریٹری نے توی بیراج اور ریور فرنٹ کے دورے کے دوران وہاں جاری کام کو جون تک مکمل کرنے کی بھی ہدایا ت دیں۔ انہوں نے پیر کھو مندر اور باہو کیبل کار پروجیکٹ کے دورے کے دوران وہاں سیاحوں کو دستیاب کرائی جارہی سہولیات کا بھی جائیزہ لیا باہو قلع اور مندر کے دورے کے دوران چیف سیکریٹری نے اس علاقے کو مزید جازب نطر بنانے کے احکامات صادر کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس علاقے کی اور راغب ہوں ۔

      جموں شہر کے مطافات میں تعمیر کئے جانے والے چڑیا گھر کو جنوری مہں عوام کے لئے کھولنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اس کے چالو ہونے سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ چیف سیکریٹری نے جموں شہر میں اسوقت جاری مختلف ترقیاتی اور خوبصورتی بڑھانے کے کاموں کی تکمیل کے بعد جموں شہر کی خوبصورتی میں چارچاند لگ جائیں گے اور جموں شہر ایک نئی شکل اختیار کر لے گا۔



      واضح رہے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جموں شہر کو ایک ماڈل شہر بنانے اوراس کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے لئے مختلف پروجیکٹوں پر اس وقت کام شدومد سے جاری ہے اور ان پروجیکٹوں میں سے بیشتر پروجیکٹ اگلے برس جون تک مکمل ہوں گے جن کی بدولت شہر کو خوبصورت اور جازب نظر بنانے کا خواب پورا ہوگا اور یہ شہر سیاحوں کی دلچسپی کاایک بڑا مرکز اُبھر کر آئے گا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: