உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: گزشتہ 6 سالوں میں محکمہ ٹریفک نے 68 کروڑ روپئے بطور جرمانہ وصول کیا

    جموں وکشمیر: گزشتہ 6 سالوں میں محکمہ ٹریفک نے 68 کروڑ روپئے بطور جرمانہ وصول کیا

    جموں وکشمیر: گزشتہ 6 سالوں میں محکمہ ٹریفک نے 68 کروڑ روپئے بطور جرمانہ وصول کیا

    گزشتہ 6 سالوں میں جموں وکشمیر کے محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 68 کروڑ روپئے کی بھاری رقم وصول کی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، ٹریفک سٹی جموں، ٹریفک پولیس دیہی کشمیر اور ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رامبن نے 2016-2021 سے اب تک کمپاؤنڈ چالان کی مد میں 68,31,80,307 روپے جمع کئے ہیں، عدالتی چالان، موقع پر جرمانہ اور کرین چارجز سے یہ رقم وصول کی گئی ہے۔

    • Share this:
    جموں: گزشتہ 6 سالوں میں جموں وکشمیر کے محکمہ ٹریفک نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 68 کروڑ روپئے کی بھاری رقم وصول کی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق، ٹریفک سٹی جموں، ٹریفک پولیس دیہی کشمیر اور ٹریفک پولیس نیشنل ہائی وے رامبن نے 2016-2021 سے اب تک کمپاؤنڈ چالان کی مد میں 68,31,80,307 روپے جمع کئے ہیں، عدالتی چالان، موقع پر جرمانہ اور کرین چارجز سے یہ رقم وصول کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سب سے زیادہ جرمانہ ٹریفک سٹی جموں نے وصول کیا ہےموسم سرما میں جموں میں سب زیادہ ٹریفک دیکھنے کو ملتا ہے کیوں کہ وادی کشمیر سے اکثر لوگ سردیوں کی وجہ سے جموں کا رخ کرتے ہیں اسلیے وہاں زیادہ ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک سٹی جموں نے گزشتہ چھ سالوں میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں سے مجموعی طور پر 33,26,40,328 روپئے کا جرمانہ وصول کیا ہے، جس میں سال 2016 میں 42,70,82,01 روپئے اور 2017 میں 30,31,110 روپئے شامل ہیں۔ سال 2018 میں 60,67,62,10 روپئے، 2019 میں 60,45,30,01 روپئے، 2020 میں 77,81,22,00 روپئے اور سال 2021 میں 87,95,96,00 روپئے وصول کیا ہے۔

    وہی ٹریفک پولیس رامبن نے گزشتہ 6 سالوں سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 15,05,28,282 روپئے کا جرمانہ وصول کیا ہے۔ ایک اعلیٰ ٹریفک آفسر کے مطابق، انہوں نے سال 2016 میں 20,48,93,30 روپئے جمع کئے۔ اس کے بعد 2017 میں 16,94,84,35 روپئے، سال 2018 میں 29,82,01,37 روپئے، 31,05,60,89 روپئے۔ سال 2019 میں، 2020 میں 21,86,55,16 روپئے اور پچھلے مالی سال میں 30,34,87,75 روپئے۔ اسی طرح، دیہی کشمیر کے ٹریفک پولیس نےگزشتہ چھ سالوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 20,00,11,697 روپئے جمع کئے ہیں۔

    یوٹی میں ابھی بھی اکثر لوگ قانون کی پاسداری نہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کی وجہ سے سری نگر-جموں قومی شاہراہ پر آئے روز حادثات پیش آتے ہیں۔ اکثر حادثات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس، انشورنس، گاڑیوں کی فٹنس اور دیگر لوازمات پورے نہیں ہوتے ہیں، اب ٹریفک پولیس نے کچھ نئے حربے اپنائے ہیں، جس سے ٹریفک حادثات میں کمی ہو سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید شکنجہ کسا جائے گا تاکہ لوگ قانون کی پاسداری کریں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: