ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین اور آفیسر بھی آگئے کورونا کے زد میں

جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں روزانہ کورونا کے کیس مثبت سامنے آرہے ہیں۔ کورونا کیسوں میں اب ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے آفس کے ملازم اور میونسپل کمیٹی پلوامہ کا ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل ہے۔

  • Share this:
پلوامہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین اور آفیسر بھی آگئے کورونا کے زد میں
پلوامہ میں کورونا کیسوں میں اضافہ، سرکاری ملازمین اور آفیسر بھی آگئے کورونا کے زد میں

پلوامہ: جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں روزانہ کورونا کے کیس مثبت سامنے آرہے ہیں۔ کورونا کیسوں میں اب ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ کے آفس کے ملازم اور میونسپل کمیٹی پلوامہ کا ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل ہے۔ ڈی سی آفس پلوامہ کے پی اے سیکشن کے دو ملازم کا کورونا ٹسٹ مثبت آنے کے بعد پورے ڈی سی آفس کے منی سکریٹریٹ کمپلکس میں تقریباً سبھی ملازمین کا ریپڈ ٹسٹ (RAPID TEST) کیا گیا۔ گرچہ سبھی ملازمین کےلئے گئے نمونے منفی آگیے ہیں۔ تاہم اُس کے باوجود بھی ڈی سی آفس کمپلکس میں اس سے کافی تشویش پیدا ہوگئی ہے۔


انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر ڈی سی آفس میں عام لوگوں کا داخلہ محدود کردیا گیا ہے اور پورے ڈی سی آفس کے منی سکریٹریٹ کمپلکس میں ادویات کا چھڑکاو کیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی پلوامہ کے ایگزیکٹیو آفیسر کا ٹسٹ بھی مثبت آنے کے بعد کمیٹی میں تعینات ملازمین کا بھی ریپڈ ٹسٹ (RAPID TEST) کیا گیا جبکہ کمیٹی کے آفیسر کو پلوامہ اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔ کووڈ- 19 کے PANDEMIC میں پلوامہ میں میونسپل کمیٹی کے عہدیداران اور ملازمین بھی کورونا ویریئرس رہے ہیں، جوکہ انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ رہے ہیں۔ رواں سال کے مارچ ماہ سے شروع ہوئے کورونا کے کیسوں میں پلوامہ سے بہت کم تعداد میں کیس سامنے آئے تھے۔


تاہم لاک ڈاون میں نرمی ہونے کے ساتھ ہی ضلع پلوامہ سے کورونا کے کیسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ضلع پلوامہ میں تقریباً چار سو (400) سے زاید کورونا کے مثبت کیس ابھی ہیں۔ ضلع سے ابھی تک کورونا سے 42 اموات ہوئی ہے۔ پہلے عام لوگوں کا کورونا کے مثبت کیس سامنے آرہے تھے۔ اب اہم دفاتر کے آفیسر اور ملازمین کا کورونا متاثر ہونے سے عام لوگوں میں کافی تشویش پیدا ہوئی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Aug 22, 2020 11:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading