ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : لائن آف کنٹرول سے لے کر قصبہ جات تک میں یوم آزادی پر لہرایا قومی پرچم

Independence Day Celebrations : جموں و کشمیر کے کپوارہ ضلع میں یوم آزادی کی چوہترہویں تقریبات پورے جوش وخروش سے منائی گئیں اور پہلی مرتبہ لائن آف کنٹرول سے لیکر کپوارہ اور ہندوارہ چوک میں بھارتی جنتا پارٹی کے ورکروں نے ترنگا لہرایا اور اس کو سلامی پیش کی ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : لائن آف کنٹرول سے  لے کر قصبہ جات تک میں یوم آزادی پر لہرایا قومی پرچم
جموں و کشمیر : لائن آف کنٹرول سے لے کر قصبہ جات تک میں یوم آزادی پر لہرایا قومی پرچم

جموں و کشمیر کے کپوارہ ضلع میں یوم آزادی کی چوہترہویں تقریبات پورے جوش وخروش سے منائی گئیں اور پہلی مرتبہ لائن آف کنٹرول سے لیکر کپوارہ اور ہندوارہ چوک میں بھارتی جنتا پارٹی کے ورکروں نے ترنگا لہرایا اور اس کو سلامی پیش کی ۔ اس دوران سب سے بڑی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنس زانگلی میں منعقد ہوئی ، جہاں ضلع ترقیاتی کمشنر نے ترنگا لہرا یا اور سلامی لی ۔ ضلع میں یوم آزادی کی تقریبات کیلئے کئی ایک تیاریاں کی گئی تھیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کے بیچ آج ضلع بھر کے مختلف ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹروں پر تقریبات کا انعقاد ہوا ۔


اس سلسلے میں پہلی مرتبہ بھاجپا لیڈران اورکارکنوں نے قصبہ جات میں ترنگے لہرائے ، کپوارہ چوک میں بھاجپا کے ضلع صدر کپوارہ نے حامیوں سے جھنڈا لہرایا اور اس کو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج جس آزادی کو ہم منا رہے ہیں یہ ان شہیدوں کی دین ہے ، جنہوں نے ہمیں آزادی کے بدلے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں ۔ محمد شفیع میر نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کیلئے ہماری پارٹی ہمیشہ تیار ہے اور اس سلسلہ میں جو بھی گھس پیٹھی ہوں گے ، ان کو ہم  دندان شکن جواب دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ان جانبازوں کو سلامی پیش کرتے ہیں جنہوں نے آزادی کی اس نعمت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔




ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کپورہ چوک میں ہم نے آج ترنگے کو سلامی پیش کی اور اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بھاجپا کشمیر میں کس حد تک مضبوط ہوگئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھاجپا کے ورکر پارٹی کو مضبوط کرنے میں جٹ گئے ہیں اور اس کو مضبوط کیا جائے گا ۔  اس دوران ہندوارہ چوک میں بھاجپا لیڈر جاوید احمد قریشی نے حامیوں سمیت ترنگا لہرایا اور اس کو سلامی پیش کی ۔ اس موقع پرانہوں نے پاکستان پر کشمیر کے اندر خون خرانہ کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کل پولیس پر حملہ کیا گیا اور دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا اس سے یہ صاف ہورہا ہے کہ دہشت گرد بوکھلاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے جشن آزادی پر کہا کہ ہمیں آج کے روز ان شہیدوں کو یاد رکھنا ہوگا ، جنہوں نے اپنی جانیں نچھاور کرکے ہمیں آزادی کی نعمت عطا کر دی ۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا ورکروں نے آزادی کا جشن منایا ، اس سے یہ عیاں ہوگیا ہے کہ پورے کشمیر میں ہر گلی گلی میں انہوں نے اپنے جھنڈے کو اونچا رکھا ۔ بی جے پی ہر جگہ جشن منا رہی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہندوارہ چوک میں پہلی بار آج ہم نے مین چوک پر ترہنگا لہرایا ، یہ ہندوستانیوں کی خوش قسمتی ہے کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک میں حکومت سنبھالی ، پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے ، ہر گھر میں ، ہر جگہ ، ہر نکڑ پر ترنگا کو اونچا رکھا جائے گا ۔



انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ورکر عوام کی خدمت کررہے ہیں اور میں عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ جو پچھلے کئی برسوں کی سیاست سے ریاست کو نقصان پہنچا ، اب ایسا نہیں ہوگا اور وہ بی جے پی سرکار پر یقین رکھیں ، یہاں ترقی ہوگی اور دہشت گردی کا بھی خاتمہ ہوگا ۔ کیونکہ جو پچھلے کئی سالوں سے سیاسی لیڈران نے دھوکہ دیا ہے ، اب ایسا ہونے نہیں دیں گے ۔ اس دوران فوج نے بھی کرناہ ، کیرن ، مژھل اور دیگر فوجی کیمپوں کے اندر یوم آزادی کے دن جشن کو منایا اور ترنگے کو سلامی پیش کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 15, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading