اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Independence Day 2021: جموں وکشمیر میں کب ہوں گے انتخابات؟ وزیر اعظم مودی نے لال قلعہ سے بتایا پورا روڈ میپ

    Independence Day 2021: آزادی کے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر لال قلعہ کے فصیل سے ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہمالیائی، ساحلی اور آدیواسی علاقوں کے مستقبل میں ہندوستان کی ترقی کی بڑی بنیاد بنیں گے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی (PM Modi) نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) میں انتخابات سے متعلق تیاریاں چل رہی ہیں اور جلد ہی وادی میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے یہ باتیں لال قلعہ کے فصیل سے ملک کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مسلسل آٹھویں بار لال قلعہ پر (Independence Day 2021) ترنگا پھہرایا۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جموں وکشمیر میں اب ترقی کا توازن زمین پر نظر آرہا ہے۔

      اتوار کو یوم آزادی کے 75 ویں سالگرہ پر لال قلعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا، ’سبھی کی صلاحیت کو مناسب موقع دینا جمہوریت کی اصل روح ہے۔ جموں ہو یا کشمیر، ترقی کا توازن اب زمین پر نظر آرہا ہے۔ جموں وکشمیر میں ڈی لمیٹیشن کمیشن کی تشکیل ہوچکی ہے اور مستقبل میں اسمبلی انتخابات کے لئے بھی تیاری چل رہی ہے‘۔ اس سے پہلے جون مین جموں وکشمیر میں 14 جماعتوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ ریاست کا درجہ ’مناسب وقت پر‘ بحال کیا جائے گا۔

      ڈی ڈی سی انتخابات کا ذکر

      وزیر اعظم مودی نے کہا، تریپورہ میں دہائیوں بعد برو ریانگ معاہدہ ہونا ہو، اوبی سی کمیشن کو آئینی درجہ دینا ہو، یا پھر جموں وکشمیر میں آزادی کے بعد پہلی بار ہوئے بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی انتخابات، ہندوستان اپنے عزائم کو مسلسل ثابت کر رہا ہے۔

      لداخ کا بھی ذکر کیا

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ لداخ بھی ترقی کی اپنی لامحدود امکانات کی طرف بڑھ چلا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ایک طرف لداخ جدید انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہے تو دوسری طرف ’سندھو سینٹرل یونیورسٹی‘ لداخ کو اعلیٰ تعلیم کا مرکز بھی بنانے جا رہا ہے۔ آزادی کے 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصٰل سے ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہمالیائی، ساحلی اور آدیواسی علاقے مستقبل میں ہندوستان کی ترقی کے ’شاندار بنیاد‘ بنیں گے۔

      وزیر اعظم نے کہا کہ 21 ویں صدی میں ہندوستان کو نئی اونچائی پر پہنچانے کے لئے ہندوستان کی کوششوں کا صحیح اور مکمل استعمال ضروری ہے اور اس کے لئے جو طبقات یا علاقے پیچھے چھوٹ گئے ہیں، انہیں آگے بڑھانا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا، ’آج شمال مشرق میں رابطے کی نئی تاریخ لکھی جارہی ہے۔ یہ رابطہ دلوں کا بھی ہے اور بنیادی ڈھانچے کا بھی ہے۔ بہت جلد شمال مشرق کی سبھی ریاستوں کی راجدھانی کو ریل خدمات سے جوڑنے کا کام پورا ہونے والا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: