ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : ہندوستانی فوج نے پاکستان کی بڑی سازش کو بنایا ناکام ، اسلحہ بارود کی بڑی کھیپ ضبط

جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ کیرن سیکٹر میں فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں پاکستان کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : ہندوستانی فوج نے پاکستان کی بڑی سازش کو بنایا ناکام ، اسلحہ بارود کی بڑی کھیپ ضبط
جموں و کشمیر : ہندوستانی فوج نے پاکستان کی بڑی سازش کو بنایا ناکام ، اسحلہ بارود کی بڑی کھیپ ضبط

جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقہ کیرن سیکٹر میں فوج اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں پاکستان کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ۔ دریا کرشن گنگا سے پاکستان نے اس پار دہشت گردوں تک اسحلہ پہنچانے کی ایک بڑی کوشش تھی اور رسی کے ذریعہ اس پار ہتھیاروں کی ایک مقدار لائن آف کنٹرول تک پہنچائی ۔ فوج کو لائن آف کنٹرول پر کچھ لوگوں کی نقل و حرکت دیکھنے کو ملی ۔ تاہم فوج نے بروقت کارروائی کرکے ہتھیاروں سے بھری ایک بڑی کمین گاہ تباہ کردی ۔ بروقت کارروائی میں چار اے کے رائفل ، آٹھ میگزین سمیت دیگر اسحلہ بارود ضبط کیا گیا ۔


فوجی ترجمان کے مطابق پاکستان نے پھر سے ایک مرتبہ ناپاک حرکت کرکے اس پار کشمیری نوجوانوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں میں دھکیلنے کی کوشش کی ۔ سرحد پار سے نوجوانوں تک اسحلہ پہنچانے کی بڑی سازش رچی گئی تھی ، لیکن پاکستان کی اس ناپاک سازش کو آج ایک مرتبہ پھر سے لائن آف کنٹرول پر تعینات ہندوستان کی چوکس فوج نے ناکام بنا دیا ۔ فوج نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد اس علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی ۔


فوج نے اسے ایک بڑی کارروائی سے تعبیر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان لگاتار اس پار دہشت گردوں تک اسحلہ پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہے ۔ لیکن سرحد کی حفاظت پر مامور ہندوستانی جوان پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنارہے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں پاکستان مسلسل لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے اس پار دہشت گردوں کو دھکیلنے کی کوشش کررہے ہیں اور لگاتار لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کررہے ہیں ۔ لیکن ہندوستانی جوان ہر وقت پاکستان کی ناپاک حرکتوں کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔


فوجی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر چوکسی بڑھا دی گئی ہے ۔ تاکہ پاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا اور دہشت گردوں کی ہر کارروائی پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے ۔ ایس ایس پی کپواڑہ شیر رام امبار کار نے نیوز 18 اردو کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاح ملی تھی کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد میں اسحلہ بارود جمع کیا ہے اور اسے دہشت گردوں تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیکن پولیس نے فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پاکستان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 10, 2020 10:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading