உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان نے دہشت گردی اورعلاحدگی پسندی کے پیچھے کی بڑی وجہ ختم کردی: تھائی لینڈ میں آرٹیکل 370 پروزیراعظم مودی کا خطاب

    وزیراعظم نریندرمودی بینکاک میں تقریب کو خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: اے این آئی ٹوئٹر

    وزیراعظم نریندرمودی بینکاک میں تقریب کو خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: اے این آئی ٹوئٹر

    وزیراعظم نےہندوستان اورتھائی لینڈ کےدرمیان تعلقات کا ذکرکرتےہوئےکہا 'ہمارے رشتے حکومتوں کے سبب نہیں ہیں۔ تاریخ کےہرحادثہ نےہمارے تعلقات کومضبوط کیا ہے۔ نئی اونچائیوں پرپہنچایا ہے۔

    • Share this:
      بینکاک: وزیراعظم نریندرمودی تین روزہ یاترا پرتھائی لینڈ پہنچ گئے ہیں۔ یاترا کے پہلے دن بینکاک کےنمبترا اسٹیڈیم میں وزیراعظم مودی نےہفتہ کے روزبینکاک میں جموں وکشمیر سےآرٹیکل 370 کے حوالےسےاورجموں وکشمیرکی تشکیل نوکے ضمن میں بھی بات کی۔ انہوں نےکہا کہ ہندوستان نےدہشت گردی اورعلیحدگی پسندی کے پیچھے بڑی وجہ ختم کر دی ہے۔ بینکاک کی تھائی راجدھانی میں 'سواسدی پی ایم مودی' پروگرام میں ہندوستانی برادری کوخطاب کرتے ہوئےکہا کہ ان کی حکومت ان مقاصد کوپورا کرنےکےلئےکام کر رہی تھی، جوناممکن لگ رہے تھے۔

      ہندوستانی برادری کوخطاب کرتے ہوئے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں وزیراعظم نریندر مودی نےاپنےاندازمیں نمسکار، کیم چھو، وڈکم بولک لوگوں کومحظوظ کردیا۔ وزیراعظم مودی نےکہا 'ہندوستانیوں نے تھائی لینڈ کواپنےرنگ میں رنگ دیا ہے۔ یہاں پرہندوستان کے مشرقی حصے سےکافی لوگ آئے ہیں۔ آج ہندوستان میں چھٹھ کا تیوہارمنایا جارہا ہے۔

      وزیراعظم نےہندوستان اورتھائی لینڈ کےدرمیان تعلقات کا ذکرکرتےہوئےکہا 'ہمارے رشتے حکومتوں کےسبب نہیں ہیں۔ تاریخ کے ہرحادثہ نے ہمارے تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ نئی اونچائیوں پرپہنچایا ہے۔ ہمارے رشتے دل کے ہیں۔ روح سے تعلق رکھتا ہے۔ ہمارا رشتہ ہزاروں سال قدیم ہے۔ ہندوستان کے جنوب مشرقی اورمغربی ساحل ہزاروں سال پہلے جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ سمندرکے ساتھ جڑے ہیں۔ ہمارے  نئی اونچائیوں پرپہنچایا ہے۔ ہمارے رشتے دل کے ہیں۔  ہمارے ملاحوں نے  ہزاروں میل کا راستہ طےکرکےتہذیب وثقافت اور خوشحالی کے پل بنائے ہیں، وہ آج بھی  موجود ہیں'۔



      وزیراعظم نریندرمودی نےکہا 'بھگوان رام کی شان اور بودھ کی ثقافت ہمارا مشترکہ ورثہ ہے'۔ گروڑ کے تئیں تھائی لینڈ میں گہرا یقین ہے۔ ہم زبان کے ذریعہ بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، جہاں بھی ہندوستانی رہتے ہیں، ان میں ہندوستانیت ہے۔ جب ہندوستانیوں کی تعریف کی جاتی ہے تومجھے فخرکا احساس ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں ہندوستانی برادری کی یہ شبیہ ہرہندوستانی کےلئےبڑے فخرکی بات ہے۔ اس کے لئے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے آپ سبھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہوتی ہے، کہ ہندوستانی پوری دنیا میں جہاں بھی رہتے ہیں، وہ ہندوستان کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

      وزیر اعظم مودی نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آج 130 کروڑہندوستانی 'نیوانڈیا' کی تعمیرمیں مصروف ہیں۔ آج لوگوں کوہندوستان میں تبدیلیاں واضح طورپردکھائی دیتے ہوں گے۔ اسی کا نتیجہ ہےکہ اس بارکےالیکشن میں لوگوں نے ایک بار پھرمجھےمنتخب کیا۔ اس بار سب سے زیادہ 60 کروڑافراد نےاپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ یہ جمہوریت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ لوگوں کی حیرت ہوتی ہے کہ اتنے بڑےالیکشن کیسے ہوتے ہیں۔ پہلی بارخاتون رائے دہندگان مردوں کے برابرووٹ کررہی ہیں۔
      First published: