جموں و کشمیر پرترکی کے تبصرہ کو ہندوستان نے کیامسترد
ہندوستان نے ترکی کے صدر کی جموں کشمیر کو لے کر کئے گئے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ترکی کی قیادت کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہندوستان نے ترکی کے صدر کی جموں کشمیر کو لے کر کئے گئے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ترکی کی قیادت کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہندوستان نے ترکی کے صدر کی جموں کشمیر کو لے کر کئے گئے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ترکی کی قیادت کو ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ہندوستان جموں کشمیر کو لے کر کئے گئے تمام تبصرے کو مسترد کرتا ہے جو ہندوستان کا ناقابل تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔
پاکستان کے دورے پر گئے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جموں و کشمیر کو لے کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تبصرہ اور دونوں ممالک کے مشترکہ بیان میں بھی جموں و کشمیر کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔
رويش کمار نے کہا’’ہم ترکی کی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں اور حقائق کو مناسب طریقے سے سمجھیں، جن میں پاکستان کی سرزمین سے ہندوستان اور اس علاقے کے لئے پنپنے والے دہشت گردی کے شدید خطرات بھی شامل ہے‘‘۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔