ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

گلمرگ : برف سے تراش کر بنایا گیا ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور ایشیا کا سب سے بڑا اگلو کیفے

گلمرگ میں یہ اگلو کیفے 22 فٹ چوڑا اور 12 فٹ سے زیادہ اونچا ہے ۔ سید وسیم اورحامد مسعودی کا کہنا تھا کہ وہ اس برف سے بنائے اگلو کیفے میں 16 مہمانوں کی خدمت کرسکتے ہیں ۔ اس اگلو کیفے کی تعمیر میں انہیں تقریباً پندرہ دن لگے ہیں۔

  • Share this:
گلمرگ : برف سے تراش کر بنایا گیا ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور ایشیا کا سب سے بڑا اگلو کیفے
گلمرگ : برف سے تراش کر بنایا گیا ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور ایشیا کا سب سے بڑا اگلو کیفے

برف سے تراش کر مختلف چیزیں تو آپ نے دیکھی ہوں گی ، کیا برف سے تراش کر مکان یا اگلو کیفے جیسے فن پارے میں کبھی کشمیری قہوہ کا ایک پیالہ پینے کا تجربہ کیا ہے ۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک نجی ہوٹل کُلہائی کے صحن میں ہوٹل مالک آرٹسٹ سید وسیم شاہ نے برف سے تراش کر اگلو کیفے کا انوکھا شاہکار تخلیق کیا ہے ۔ یہ نہ صرف وادی کشمیربلکہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اور ایشا کا سب سے بڑا فن پارہ اور شاہکارمانا جارہا ہے ۔ یہ کیفے ملک بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کر رہا ہے۔


گلمرگ میں یہ اگلو کیفے سید وسیم شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بنایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اگلو کیفے گلمرگ میں آنے والے سیاحوں کیلئے ایک نیاتجربہ ہے ۔ نجی ہوٹل کے  جنرل منیجرحامد مسعودی نے نیوز18 اردو کو بتایا کہ انہوں نے سوئٹزرلینڈ میں اس طرح کے فن پارے دیکھ کریہ خیال کیا کہ کیوں نہ اپنی سرزمین کشمیر پر اس طرح کے تجربے کئے جائیں ۔ پھر انہوں نے اس کیلئے ٹیم بنائی کی اورایک نایاب اورشاہکارنمونہ بنانے کی ٹھان لی ۔


گلمرگ میں یہ اگلو کیفے 22 فٹ چوڑا اور 12 فٹ سے زیادہ اونچا ہے ۔ سید وسیم اورحامد مسعودی کا کہنا تھا کہ وہ اس برف سے بنائے اگلو کیفے میں 16 مہمانوں کی خدمت کرسکتے ہیں ۔ اس اگلو کیفے کی تعمیر میں انہیں تقریباً پندرہ دن لگے ہیں۔ اس اگلو کیفے میں میز، بینچ سب برف سے بنی ہیں ۔ اس میں بیٹھ کرآرام کرنے کیلئے بھی جگہ ہے ۔ بینچوں پر بیٹھنے اور سردی سے بچنے کیلئے بھیڑ بکریوں کی کھال کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ یہاں روز سیاح کشمیری قہوہ اور کھانا کھانے کیلئے آتے ہیں ۔ یہ فنکاروں اورسیاحوں کو کشمیر کی جانب راغب کرنے کیلئے ایک اچھی پہل ہے اور کشمی رمیں یہ ایک نیا تجربہ اورنیا تصور ہے ۔ تاہم اس کا تجربہ پہلے سوئٹزر لینڈ اور کینڈا میں کیا گیا ہے۔


گلمرگ میں یہ اگلو کیفے 22 فٹ چوڑا اور 12 فٹ سے زیادہ اونچا ہے ۔
گلمرگ میں یہ اگلو کیفے 22 فٹ چوڑا اور 12 فٹ سے زیادہ اونچا ہے ۔


گلمرگ میں اس فن پارے کو دیکھنے اوراس میں بیٹھنے کا نیا تجربہ کرنے کیلئے مقامی سیلانیوں کے ساتھ ساتھ غیرریاستی سیاح کافی تعداد میں پہنچ رہے ہیں ۔ یہ سیاح اس انوکھے شاہکار کو دیکھ  کرکافی خوش نظر آتے ہیں ۔ ممبئی اور دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے سیاحوں نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ انہیں یہاں اگلو دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اس کے اندر کشمیری قہوہ پی کر انتہائی سکون حاصل کیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 29, 2021 12:18 PM IST