یو این جی اے میں پاکستان کو کرارا جواب، ’جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ‘
اسلام آباد کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
نئی دہلی کی جانب سے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے لیے آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا۔ اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو بحث کا موضوع بنانے پر ہندوستان نے پاکستان پر سخت تنقید کی۔ ہندوستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جموں ث کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ اسلام آباد میں عدم تحفظ کا گہرا احساس ہے، یہ احساس ہندوستان اور اس کی سیکولر بنیادوں کے خلاف نفرت کو جنم دیتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے اجلاس کے دوران پاکستان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کو اٹھائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے قونصلر راجیش پریہار (Rajesh Parihar) نے کہا کہ اسلام آباد بار بار ہندوستان کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے۔
انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے ملک کے خلاف پاکستان کے نمائندے کے غیر سنجیدہ ریمارکس کا جواب دیا ہے۔ ریہار نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ پاکستان کا نمائندہ کیا مانتا ہے یا بولتا کرتا ہے، جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے تو ہندوستان کے اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وفد سے کسی نئی چیز کی توقع نہیں ہے جو ہندوستان اور ہماری سیکولر اسناد اور اقدار کے لیے گہرے عدم تحفظ اور منافرت کا گہرا احساس رکھتا ہے، جن کے لیے ہمارا ملک کھڑا ہے۔ نئی دہلی کی جانب سے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے لیے آئین کے دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
ہندوستان نے بین الاقوامی برادری کو واضح طور پر کہا ہے کہ دفعہ 370 کو ختم کرنا اس کا اندرونی معاملہ ہے۔ اس نے پاکستان کو حقیقت کو قبول کرنے اور تمام بھارت مخالف پروپیگنڈا بند کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
ہندوستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی، دشمنی اور تشدد سے پاک ماحول میں اسلام آباد کے ساتھ معمول کے ہمسایہ تعلقات کا خواہاں ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔