ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

فوج کا جموں میں آئی بی پر بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ

بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 20, 2020 02:49 PM IST
  • Share this:
فوج کا جموں میں آئی بی پر بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ
فوج کا جموں میں آئی بی پر بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ

جموں: بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر دہشت گردوں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے آرینہ علاقے کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے 19 اور 20 ستمبر کی درمیانی شب کو دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کرنےکی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔


انہوں نے کہا کہ بدھور اور بلچک چوکیوں کے جوانوں نے بین الاقوامی سرحد پر اُس پارکچھ لوگوں کو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دراندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے چوکنا ہوکر ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فائر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح اس علاقے کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا، جس کے دوران منشیات کے 58 پاکیٹ، 2 پستول اور میگزین بر آمد کئے گئے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 20, 2020 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading