ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ایل اوسی پر ہندوستان نے پاکستان کو دیا منہ توڑ جواب ، 3 سے 4 فوجیوں کومارگرایا

جموں وکشمیر کے موجودہ حالات سے پاکستان ، بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیاہے۔ اسی لیے وہ مشتعل ہوکر ایل اوسی پر مسلسل فائرنگ کررہاہے۔ تاہم ہندوستانی فوج بھی مناسب جواب دے رہی ہے۔

  • Share this:
ایل اوسی پر ہندوستان نے پاکستان کو دیا منہ توڑ جواب ، 3 سے 4 فوجیوں کومارگرایا
علامتی تصویر

جموں و کشمیر : ہندوستان نے پاکستان کے 3سے 4 فوجیوں کو مارگرایاہے۔ ہندوستانی کارروائی میں 7 سے 8 فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایاجارہا ہے کہ سندھ ریجمنٹ کے 3 سے 4فوجیو ں کو ہندوستانی فوج نے مار گرایاہے۔فوج کے ذرائع نے نیوز18 بتایا کہ اتوار کے روز ، پاکستان نے دن بھر ایل او سی پر فائرنگ کی تھی ۔ جس کے بعد ہندوستانی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ ریجمنٹ کے 3سے 4 فوجیوں کو مار گرایاہے۔


جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں ۔ ٹیلی فون او رانٹرنیٹ خدمات کو بحال کردیاگیاہے۔ جموں وکشمیر کے موجودہ حالات سے پاکستان ، بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیاہے۔ اسی لیے وہ مشتعل ہوکر ایل اوسی پر مسلسل فائرنگ کررہاہے۔ تاہم ہندوستانی فوج بھی مناسب جواب دے رہی ہے۔


یادرہے کہ 5 اگست کو جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پاکستان بوکھلاہٹ کا شکارہے اور پاکستان کی جانب سے مسلسل ایل اوسی پر فائرنگ کی جارہی ہے۔ تاہم ہربار ہندوستانی فوج کی جانب سے مسلسل منہ توڑ جواب دیاجارہاہے۔ ہندوستانی فوج کے ذرائع نے نیوز18 کو بتایا کہ گزشتہ کل پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان نے پاکستان کے 3 سے 4فوجیوں کو ہلاک کردیاہے۔


اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی۔ دھماکے میں زخمی ہونے والےافراد کو اسپتال متنقل کیاگیاہے ۔ موقع پر موجود مکان کے مالک نے بتایا کہ مکان کے اس حصے میں کرایہ دار رہتے ہیں جہاں دھماکہ ہوا تھا اور وہ آٹو چلاتے تھے۔
First published: Feb 10, 2020 10:45 AM IST