نئے سال پر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے پاکستان، پھر کی دراندازی کی ناکام کوشش، ایک دہشت گرد ہلاک
Pakistan Terrorist: ہلاک ہونے والا دہشت گرد پاکستان کا رہائشی ہے۔ اس کی پہچان شبیر ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے پاس سے پاکستانی کرنسی، پاکستانی شناختی کارڈ، پاکستانی سم کارڈ، تصویر اور اے کے 47 رائفل اور 7 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
نئی دہلی: پاکستان نئے سال پر بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے۔ ہندوستانی فوج (Indian Army) نے جانکاری دی ہے کہ ایل او سی (LoC) پر مسلسل جنگ بندی(Ceasefire) کے درمیان یکم جنوری کو جموں و کشمیر (Jammu Kashmir) کے کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں دراندازی یا پاکستانی فوج (Pakistan Army) کی بارڈر ایکشن ٹیم خصوصی بات نامی ٹیم کی جانب سے کچھ کارروائی کی گئی تھی۔ ایسے میں ہندستانی فوج نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ ساتھ ہی ایک پاکستانی دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔
ہندوستانی فوج کے عہدیداروں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ یکم جنوری کو لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم کی طرف سے کوئی کارروائی یا دراندازی کی کوشش کی گئی تھی۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد پاکستان کا رہائشی ہے۔ اس کی پہچان شبیر ملک کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے پاس سے پاکستانی کرنسی، پاکستانی شناختی کارڈ، پاکستانی سم کارڈ، تصویر اور اے کے 47 رائفل اور 7 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
فوجی افسران نے کہا ہے کہ اس واقعے سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ پاکستان سرحد پار دہشت گردی کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سے بھی ہاٹ لائن کے ذریعے بات کی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شہری کی لاش واپس لے جائیں۔
اس سے پہلے یکم جنوری کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ 2019 میں پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے Terrorist Attack میں ملوث آخری دہشت گرد کو سکیورٹی فورسز نے مار گرایا ہے۔ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سرکردہ کمانڈر سمیر ڈار اننت ناگ میں ایک انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے آئی جی پی وجے کمار نے اس کی جانکاری دی ہے۔ سیکورٹی فورسز کے ساتھ اس مقابلے میں سمیر ڈار کے ساتھ دو دیگر دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔