جموں و کشمیر : کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، ایک پاکستانی درانداز ہلاک
جموں و کشمیر : کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا، ایک پاکستانی درانداز ہلاک (File Photo)
Jammu and Kashmir : کپوارہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک بری کوشش کو ناکام بنادیا ۔ فوج ذرائع کے مطابق درانداز کا ایک گروپ اس پار آنے کی کوشش کررہا تھا ۔
جموں و کشمیر : کپوارہ ضلع کے کیرن سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک بری کوشش کو ناکام بنادیا ۔ فوج ذرائع کے مطابق درانداز کا ایک گروپ اس پار آنے کی کوشش کررہا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق فوج نے لائن آف کنٹرول پر فینس کے نزدیک کچھ لوگوں کی مشکوک نقل حرکت پائی۔ سرحد پر تعینات فوج نے انہیں للکارا اور واپس جانے کیلئے کہا ۔ فوج کے مطابق انہوں نے فوج پر فائرنگ شروع کی اور جوابی کارروائی میں ایک درانداز مارا گیا۔ مارے گئے درانداز کی پہچان الطاف احمد ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔
پولس کے مطابق مارے گئے درانداز کے قبضہ سے اسلحہ بارود برآمد کیا گیا۔ فوج نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے لیا اور تلاشی کارروائی شروع کی ۔واضح رہے اسے پہلے کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر دراندازوں نے اس پار آنے کی کوشش کی تھی ، لیکن سرحد پر تعینات فوجی جوانوں نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا دیا اور اس میں ایک درانداز مارا گیا تھا ، جس کی کی پہچان محمد شکور ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی شمالی کشمیر اے کے ودہارتی نے نیوز 18 کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ برف باری سے پہلے دہشت گرد اس پار آنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ تاکہ وہ کشمیر میں تخریبی سرگرمیوں انجام دے سکیں ۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ پاکستان اور دہشت گردوں کے ہر ناپاک منصوبے کو ناکام بنایا جائے گا اور سرحد پر فوج اور فورسز الڑٹ ہے ۔ کسی بھی کارروائی پر کڑی گہری بنائے ہوئے ہیں ۔
انہوں نے کہا اس مرتبہ سرحدوں پر پچھلے سال سے زیادہ دراندازی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان لگاتار دہشت گردوں کو اس پار بھیجنے کی کوشش کررہا ہے ۔ لکین سرحدوں پر ہندوستانی فوج ہر صورتحال کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کیلے تیار ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فوج تیار ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔