کشمیری نوجوانوں اوربچوں کی صلاحیتوں کوابھارنے کی غرض سے فوج اٹھا رہی ہے اقدامات
فوج کی بھرتی ریلی کے دوران لی گئی فائل فوٹو ۔ نیوز18
فوج کی ایک سیکٹر کے اشتراک سے 3 راشٹریہ ریفلز نے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں میوزیکل ایکسٹرا ویگنزا کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں طلبا و طالبات اور عام لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ کئ مقامی فنکاروں اور اسکولی بچوں نے بھی اپنے فن اور گلوکاری کا جادو بکھیرا۔
مرکزی زیر انتظام جموں کشمیر میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو باہر لانے کی غرض سے فوج کافی اقدامات اٹھائے رہی ہے۔ جبکہ منشیات کی بدعت سے کشمیری نوجوانوں کو دور رکھنے کے لیے بھی فوج کافی پہل کر رہی ہے۔ اسی پہل کے تحت فوج کی ایک سیکٹر کے اشتراک سے 3 راشٹریہ ریفلز نے گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ میں میوزیکل ایکسٹرا ویگنزا کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں طلبا و طالبات اور عام لوگوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ کئی مقامی فنکاروں اور اسکولی بچوں نے بھی اپنے فن اور گلوکاری کا جادو بکھیرا۔ فوج کے مطابق اس طرح کے پروگراموں کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو اپنا فن ظاہر کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے علاوہ لوگوں کو تفریح کے لمحات میسر کرنا ہے۔ لوگوں نے بھی اسطرح کے پروگراموں کے زیادہ انعقاد پر ذور دیا۔
کئی مقامی فنکاروں اور اسکولی بچوں نے بھی اپنے فن اور گلوکاری کا جادو بکھیرا۔ (تصویر:نیوز18اردو)۔
میونسپل کونسل کے صدر، ہلال احمد شاہ نے نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فوج پہلے سے ہی کشمیر میں مختلف فلاحی و عوامی پروگرام چلا رہی ہے۔ جبکہ یہاں کے نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو باہر لانے کےلیے فوج نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ان کوششوں کے ذریعے یہاں کے نوجوانوں کو مختلف پروگراموں کے تحت مناسب پلیٹ فارم بھی مہیا کۓ جا رہے ہیں۔
ہلال شاہ نے مزید کہا کہ منشیات اب یہاں کے نوجوانوں کےلیے ایک بڑا چلینج بن گیا ہے، ایسے میں جہاں انتظامیہ نے کافی اقدامات اٹھائے ہیں اور ڈرگ ڈی ایڈیکشن سینٹروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، وہیں فوج بھی منشیات مخالف پروگرام منعقد کر کے یہاں کے نوجوانوں کو صحیح راہ پر چلنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔
ادھر فوج کا کہنا ہے کہ اسطرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہینگے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو ایک مناسب پلیٹ فارم مہیا کرانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو تفریحی لمحات بھی میسر کۓ جا سکے۔ فوج کا مزید کہنا ہے کہ عوام اور فوج کے مابین رشتوں اور تعلقات میں بہتری لانے کی غرض سے بھی ایسے پروگرام کافی اہمیت کے حامل ہیں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔