ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شمالی کشمیر کیلئے فوج نے کیا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن وقف ، جانئے اس کی کچھ خاص باتیں

فوج کی جانب سے شمالی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کیا گیا۔ "ریڈیو چنار 90.4 ، ہر دل کی دھڑکن" کے نام سے منسوب کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز فوج کی جانب سے سوپور کے مازبگ میں کیا گیا۔

  • Share this:
شمالی کشمیر کیلئے فوج نے کیا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن وقف ، جانئے اس کی کچھ خاص باتیں
شمالی کشمیر کیلئے فوج نے کیا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن وقف ، جانئے اس کی کچھ خاص باتیں

جموں و کشمیر : فوج کی جانب سے شمالی کشمیر میں اپنی نوعیت کا پہلا کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شروع کیا گیا۔ "ریڈیو چنار 90.4 ، ہر دل کی دھڑکن" کے نام سے منسوب کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز فوج کی جانب سے سوپور کے مازبگ میں کیا گیا۔ ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو ، کلو فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ایچ ایس ساہی اور فوج کے دیگر افسران و عام معزز شہریوں کی موجودگی میں ہوا۔ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کی پہنچ سوپور ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ اضلاع میں ہوگی اور یہاں کے عوام کیلئے یہ ریڈیو اسٹیشن اپنی خدمات وقف کرے گا ۔


فوج کے مطابق اس کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا آغاز سماج کے مختلف طبقات کے مابین رابطوں کو زندہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے ۔ جبکہ یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ڈائیلاگ ، معلومات کا اشتراک ، فن اور ثقافت کے لئے ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کرے گا اور اسے ایک خوشنما ماحول پیدا ہونے کی بھی امید ہے ۔ فوج کے مطابق اس کمیونٹی ریڈیو سے نوجوانوں سے منسلک روز مرہ کے مسائل بھی ابھارے جائیں گے اور معاشرے کیلئے اہم موضوعات کو ابھارنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔


یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شمالی کشمیر کے لوگوں خصوصی طور پر مقامی تاجروں ، موسیقاروں ، کھلاڑیوں ، فن اور فنکاروں کی چھپی صلاحیتوں و پوشیدہ ہنر کو کشمیر اور پوری دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا ۔ اس کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کو شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مقامی ریڈیو جاکی چلا رہے ہیں ، جو خود ہی اس عظیم مقصد کا حصہ بننے کیلئے آگے آئے ہیں۔ فوج کے مطابق یہ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ہر عمر کے لوگوں کو اپنے تجربات شیئر کرنے اور منشیات کے استعمال اور دیگر معاشرتی اسباب کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے بھی ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔


کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن فیس بک ، یوٹیوب اور انٹرنیٹ ریڈیو جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی دستیاب ہوگا ۔ تاکہ وسیع تر سامعین کو بلا تعطل خدمات فراہم کی جاسکیں۔ افتتاحی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو نے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن ، سوپور کو کشمیر کے امن و ترقی کے لئے وقف کیا اور امید ظاہر کی کہ لوگوں کے تعاون سے اس ریڈیو اسٹیشن کے مثبت نتائج زمینی سطح پر برآمد ہوں گے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 04, 2021 10:16 PM IST