உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈین آرمی کی جانب سے سیاحتی مقام گلمرگ میں 100 فٹ اونچا قومی پرچم کیا جائے گا نصب

    کشمیر میں فوج کی طرف سے ایسا قدم دفعہ تین سو ستہر کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا۔

    دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں جموں وکشمیر یوٹی کا سب سے اونچا قومی پرچم نصب کیاجائے گا۔ اس قومی پرچم کی اونچائی سو فٹ لمبی ہوگی۔یہ کام گلمرگ میں تعینات انڈین آرمی  کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ کشمیر میں فوج کی طرف سے ایسا قدم دفعہ تین سو ستہر کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا۔

    • Share this:
    دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں جموں وکشمیر (jammu and kashmir) یوٹی کا سب سے اونچا قومی پرچم نصب کیا جائے گا۔ اس قومی پرچم national flag کی اونچائی سو فٹ لمبی ہوگی۔ یہ کام گلمرگ gulmarg میں تعینات انڈین آرمی ( Indian Army lays foundation) کی پندرہ گڈوال رائفلز کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ اس فلیگ کا تعمیری کام جاری ہے۔ تقریبا اسی فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ جولائی کے مہینے میں اس قومی پر چم کا کام مکمل ہوگا اور اسی مہینے میں اس کا افتتاح بھی کیا جائےگا۔

    گلمرگ gulmarg میں تعینات پندرہ گڈوال کے کمانڈنگ آفیسر کرنل آشو توش تھاپیال اور پیر پنچال برگیڈ کے کمانڈر برگیڈیئر بی ایس فوگاٹ اس تعمیری کام کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ رواں سال کے اپریل کے مہینے میں اس قومی پرچم کو نصب کرنے کے لیے کام شروع کیاگیاتھا۔کہاجارہاہے کہ کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار ایسا کسی جگہ پر سو فٹ لمبا قومی پرچم نصب کیا جارہاہے۔

    کشمیر میں فوج کی طرف سے ایسا قدم دفعہ تین سو ستہر کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا۔


    گلمرگ میں یہ قومی پرچم اس جگہ نصب کیا جارہاہے جہاں گلمرگ گنڈولہ سے لیکر آس پاس کے تمام اونچے پہاڑوں سے سیاحوں کی نظر اس قومی پرچم پر پڑیں گے۔ اس جگہ پر نصب کرنے کی خاصیت یہ بھی ہے کہ اس جگہ یہ قومی پرچم توجہ کا مرکز بنے۔ قومی پرچم نصب کرنے سے سیاحت کو بھی فائدہ ہوگا یہاں یہ جگہ سیاحوں کے لئے وییو پوئنٹ بنے گا سیاح یہاں آکر پرچم کے ساتھ محبت کا اظہار کریں گے اور ساتھ ہی فوٹو اور ویڈیو گرافی بھی خوب کی جائےگی۔

    سیاح ضرور گلمرگ پہنچ کراس جگہ پر جانے کی خواہش کریں گے۔ کشمیر میں فوج کی طرف سے ایسا قدم دفعہ تین سو ستہر کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا۔ پیر پنچال برگیڈ کے کمانڈر برگیڈئیر بی ایس فوگاٹ نے نیوز18اردو کو بتایاکہ یہ کشمیرکی تاریخ میں ایسا اونچا قومی پرچم پہلی بار بن رہاہے جو ملک کے لئے توجہ کا مرکز بن جائے گا۔ پندرہ گڈوال کے کمانڈنگ آفیسر کرنل آشوتوش نے بتایاکہ ان کی خواہش تھی کہ اس طرح کا اونچا قومی پرچم گلمرگ میں نصب کیا جائے جو دنیا بھر کے سیاحوں کا توجہ کی جگہ بنے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کام کو جلد مکمل کرنے کے لیے مزدور کی ٹیم مصروف عمل ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: