உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: آرمی نے دہائیوں کے بعد شمالی کشمیر کے حیدربیگ پٹن میں طلبہ کیلئے سنیما دوبارہ کھول دیا

    J&K News: آرمی نے دہائیوں کے بعد شمالی کشمیر کے حیدربیگ پٹن میں طلبہ کیلئے سنیما دوبارہ کھول دیا

    J&K News: آرمی نے دہائیوں کے بعد شمالی کشمیر کے حیدربیگ پٹن میں طلبہ کیلئے سنیما دوبارہ کھول دیا

    Jammu and Kashmir : سنیما تھیٹر طلبہ سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور اس دوران زوراوار ہال میں مشہور بالی ووڈ فلم ’3 ایڈیٹس‘ کی نمائش کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ زوراوار ہال 1980 کی دہائی میں مقامی لوگوں کے لیے ایک بڑا کشش کا مرکز رہا ہے ۔

    • Share this:
    بارہمولہ : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں فوج کے 10 سیکٹر نے ہفتہ کے روز حیدر بیگ پٹن میں سنیما تھیٹر کو زوراوار ہال میں طلبہ کے لیے کئی دہائیوں کے بعد دوبارہ کھولاگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 1980 سے بند پڑے ہوئے زوراوار تھیٹر کو دوبارہ کھولنے میں مختلف علاقوں کے مقامی لوگوں سمیت متعدد طلبہ کو حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا۔ سنیما تھیٹر طلبہ سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور اس دوران  زوراوار ہال میں مشہور بالی ووڈ فلم ’3 ایڈیٹس‘ کی نمائش کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ زوراوار ہال 1980 کی دہائی میں مقامی لوگوں کے لیے ایک بڑا کشش کا مرکز رہا ہے جہاں لوگ اپنے پسندیدہ بالی ووڈ ستاروں کو دیکھنے کے لیے جمع ہوتے تھے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: فرضی اینٹی کرپشن بیورو کے اہلکاروں کو پولیس نےکیاگرفتار، اے سی بی کے نام پر کرتے تھے وصولی


    ایک مقامی اہلکار نے نیوز18 اردو  کو بتایا کہ فلم ہال کی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی ہے اور بالی ووڈ کی بہترین ہٹ فلموں میں سے ایک "3 ایڈیٹس" کی نمائش کی گئی ہے، یہ فلم نہ صرف طلبہ بلکہ ہندوستان بھر میں زندگی کے تمام شعبوں کے لوگوں میں مقبول ہے۔ شمالی کشمیر کے اس پرانے لیکن نئے فلم ہال میں واقع ایک تاریخی واقعہ ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: آئی جی پی کشمیر وجےکمارکا بڑا دعویٰ- کشمیرمیں سرگرم تمام پرانے دہشت گردوں کا خاتمہ


    انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے دوران جو خوشگوار ماحول دیکھا گیا ہے وہ مقامی لوگوں کے ساتھ حقیقی دل اور دماغ کے جڑنے کے علاوہ معمول اور متحرک ہونے کا ایک مضبوط اشارہ ہے۔ طالب علم ایسے بے مثال اور شاندار پروگرام کا مشاہدہ کرنے اور اس میں شرکت کرنے پر پرجوش تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن یعنی 21 مئی کو 'شمالی کشمیر میں سلور اسکرین کی واپسی' کو سنہرے حروف کے طور پر لکھاجا سکتا ہے۔

    ادھر حکام نے مزید کہا کہ تمام کوششیں کی جا رہی ہیں اور بہت جلد سنیما تھیٹر کو عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: