உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir: فوج کا بڑا سرچ آپریشن، علاقہ میں دیکھے گئے کئی مشتبہ افراد، پچھلی مرتبہ یہیں ہوا تھا بڑا انکاونٹر

    Kashmir: فوج کا بڑا سرچ آپریشن، علاقہ میں دیکھئے گئے کئی مشتبہ افراد، پچھلی مرتبہ یہیں ہوا تھا بڑا انکاونٹر ۔ علامتی تصویر ۔ Shutterstock

    Kashmir: فوج کا بڑا سرچ آپریشن، علاقہ میں دیکھئے گئے کئی مشتبہ افراد، پچھلی مرتبہ یہیں ہوا تھا بڑا انکاونٹر ۔ علامتی تصویر ۔ Shutterstock

    Jammu & Kashmir News: پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں بھٹا دھوریا علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کے بعد ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس الرٹ پر ہے ۔ علاقہ میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع ہوگیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      سرینگر: پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں بھٹا دھوریا علاقے میں کچھ مشتبہ افراد کے دیکھے جانے کے بعد ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس الرٹ پر ہے ۔ علاقہ میں ایک بڑا سرچ آپریشن شروع ہوگیا ہے ۔ بھٹادھوریا وہی علاقہ ہے، جس میں اکتوبر 2021 میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک بڑا انکاونٹر ہوا تھا ۔ اس دوران فوج کے 9 جوان شہید ہوگئے تھے ۔ افسران کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ گھنا جنگل ہے، جس میں دہشت گردوں کی تلاش کرنا کافی مشکل ہے ۔

      دراصل جموں و کشمیر میں سرحد کے پاس سے ماحول خراب کرنے کیلئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج نئی نئی چال چلتی رہتی ہے۔ دہشت گرد کی دراندازی کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، لیکن جموں و کشمیر میں تعینات ہندوستان کے بہادر جوانوں نے ہر مرتبہ ان دہشت گردوں کو سبق سکھایا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: راجوری اور پونچھ سے دراندازی کی پاکستان کیوں کررہا سازش؟ ماہرین نے بتائی یہ وجہ


      اس سے پہلے گیارہ اکتوبر 2021 کو پونچھ کے ڈیرا کی گلی میں صبح تقریبا پانچ بجے دہشت گردوں نے ہندوستانی فوج پر گھات لگاکر حملہ کیا تھا، جس میں کئی جوان شہید ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد کئی گھنٹوں تک انکاونٹر ہوا۔ جب ہندوستانی فوج حاوی ہونے لگی تو دہشت گردوں نے خود کو بچانے کیلئے موسم اور گھنے جنگل کا فائدہ اٹھایا اور بھٹادوریا علاقے میں جاکر چھپ گئے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر میں مضبوط سیاسی کھلاڑی کے طور پر ابھر رہے ہیں غلام نبی آزاد


      فوج کے پانچ جوان کے شہید ہوجانے کے بعد چودہ اکتوبر کی شام کو مینڈھر کے نرخاص جنگلاتی علاقہ میں آپریشن پھر شروع کیا گیا ۔ ہندوستانی فوج کے خصوصی جوانوں کو وہاں گھنے جنگل میں چھپے دہشت گردوں کے چھوٹے گروپوں کی تلاش اور انہیں نشانہ بنانے کیلئے تعینات کیا گیا ہے ۔ ان آپریشن میں اب تک ہندوستانی فوج کے نو جوان شہید ہوچکے ہیں ۔

      بتادیں کہ پونچھ اور راجوری میں کئی ایسے علاقے ہیں، جن کے راستے یہ دہشت گرد دراندازی کرتے ہیں اور ان دہشت گردوں کو ساری اطلاع مقامی لوگوں سے ہی ملتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: