ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: پاکستان نے سرحد پر پھر برسائیں گولیاں، ہندستانی فوج کا ایک جوان شہید

  • Share this:
جموں۔کشمیر: پاکستان نے سرحد پر پھر برسائیں گولیاں، ہندستانی فوج کا ایک جوان شہید

پاکستان کی جانب سے سرحد پر گلی باری میں ہندستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ راجوری کے منجاکوٹ علاقے کا ہے جہاں رات تقریبا 10:45بجے پاکستان کی جانب سے ہوئی بھاری گولی باری میں جوان شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ ایک مقامی شخص بھی اس گولی باری میں زخمی ہوا ہے۔ بتادیں کہ لائن آف کنٹرول (LoC) پر گزشتہ وقت سے پاکستانی فوج کی جانب س ے بھاری گولی باری کی جارہی ہے جس کا ہندستانی فوج(Pakistani Army) بھی منھ تور جواب دے رہی ہے۔

فوج کے ایک افسر نے بتایا ، 'ہمارا ایک فوجی بدھ کی رات ایل او سی پر پاکستان کی فائرنگ میں شہید ہوا گیا۔ یہ فائرنگ دیر رات ترکنڈی سیکٹر میں ہوئی۔ یہ سرحدی علاقہ راجوری اور پونا ضلع میں آتا ہے۔ ہندستانی فوجی بھی پاکستان کو منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔


یہاں کے راجدھنی گاؤں کا عام شہری نعمت اللہ بھی فائرنگ میں زخمی ہوگیا۔ اس کی عمر 35 سال ہے۔ ضلع راجوری کے ایس پی چندن کوہلی نے بتایا کہ ان کی موت مارٹر شیل لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اسے فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس وقت وہ خطرے سے باہر ہے۔


پچھلے ہفتے بھی ایک جوان شہید
معلومات کے مطابق ، پاکستان کی جانط سے گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے ہندستانی پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہندستانی فوج بھی مسلسل جواب دے رہی ہے۔ راجوری میں حال ہی میں یہ دوسرا موقع ہے جب ہندوستانی فوج کے جوان شہید ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 5 جون کو دونوں جانب سے ہوئی فائرنگ میں ایک ہندستانی فوجی کو گولی لگ گئی تھی۔ اسے فوری طور پر آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
First published: Jun 11, 2020 01:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading