جموں وکشمیر: شہریت قانون کے خلاف احتجاج درمیان، پاکستانی خاتون خدیجہ کوملی ہندوستانی شہریت
پونچھ میں ایک پاکستانی خاتون کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔ خدیجہ پروین نامی خاتون کو36 سال کے طویل انتظار کے بعد ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 24, 2019 03:34 PM IST
ملک بھر میں شہریت قانون کے خلاف اور حق میں مظاہرے جاری ہیں۔اسی بیچ پونچھ میں ایک پاکستانی خاتون کو ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔ خدیجہ پروین نامی خاتون کو 36 سال کے طویل انتظار کے بعد ہندوستانی شہریت دی گئی ہے۔ ڈی سی پونچھ راہل یادو نے خدیجہ پروین کو شہریت کا سرٹیفکیٹ حوالے کیا۔ ہندوستانی شہریت ملنے سے خدیجہ اور ان کے ارکان خاندان بیحد مسرور ہیں اور انہوں نے حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Interesting. Pakistani woman Khatija Parveen from (Attock, Punjab, Pakistan) who is based in Poonch district of Union Territory of Jammu & Kashmir has been granted Indian Citizenship by the Ministry of Home Affairs. She thanks the Indian Government for the move. pic.twitter.com/oG8xJiQD6T
— Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) December 23, 2019
پاکستان میں پیدا ہوئی خدیجہ پروین کی شادی،اسّی کی دہائی میں پونچھ کے رہنے والے تاج محمد سے ہوئی تھی۔تب سے ہی وہ یہاں ویزا پر رہ رہی تھیں۔خدیجہ اور تاج محمد کو دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔خدیجہ کے مطابق سال دو ہزار میں انہوں نے شہریت کے لئے کاغذی کاروائی مکمل تھی تاہم ابھی تک انھیں کئی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے ہندوستانی شہریت کے منتظر دیگر افراد کو بھی شہریت دینے کی حکومت سے اپیل کی ہے۔