ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاکستان کو مہنگی پڑی سرحد پر گولہ باری ، ہندوستان نے تین دن میں مار گرائے 17 فوجی جوان

اطلاعات کے مطابق اتوار دیر رات ہندوستانی فوج کی جانب سے کی گئی زبردست کارروائی میں پی او کے کے نکیال سیکٹر میں پاکستانی فوج کے چھ جوان مارے گئے جبکہ صبح دو پاکستانی فوجی مارے گئے ۔

  • Share this:
پاکستان کو مہنگی پڑی سرحد پر گولہ باری ، ہندوستان نے تین دن میں مار گرائے 17 فوجی جوان
پاکستانی فوج کو ہندوستانی سیکورٹی فورسیز نے دیا منہ توڑ جواب ۔ فائل فوٹو ۔ تصویر : اے پی ۔

جموں و کشمیر (Jammu-Kashmir) میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان (Pakistan) کی جانب سے کی جارہی فائرنگ کا ہندوستانی سیکورٹی فورسیز (Indian security force)  نے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی جوانوں نے پیر کو دو پاکستانی فوجیوں کو مار گرایا ۔ جبکہ گزشتہ تین دنوں میں پاکستان کے 17 جوان مارے جاچکے ہیں ۔ اس دوران پاکستانی فوج کی کئی اگلی چوکیوں کو بھی نقصان ہوا ہے ۔ بتادیں کہ پاکستان کی فوج نے اس سال دو ہزار سے زیادہ مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے ۔


اطلاعات کے مطابق اتوار دیر رات ہندوستانی فوج کی جانب سے کی گئی زبردست کارروائی میں پی او کے کے نکیال سیکٹر میں پاکستانی فوج کے چھ جوان مارے گئے جبکہ صبح دو پاکستانی فوجی مارے گئے ۔ اس دوران پاکستانی فوج کی چار اگلی چوکیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ یہ سبھی فوجی پاکستانی فوج کی سندھ ریجمنٹ کے جوان تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں ایک درجن سے زیادہ پاکستانی فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے بیس اور اکیس جون کو بھی پاکستانی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا ۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلے ہندوستانی فوج کی پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد ہندوستانی فوج نے جوابی کارروائی کی ۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی اس طرح تھی کہ پاکستانی فوج کے جوان اپنی جگہ چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دو دنوں میں ہندوستانی فوج کی کارروائی میں حاجی پیر سیکٹر ، بدوری سیکٹر ، بگسر سیکٹر ، جندروٹ اور ڈیرا شیر خان میں پاکستانی فوج کے 9 جوان مارے گئے تھے ۔


نوشیرہ سیکٹر میں ایک ہندوستانی جوان ہوا شہید

غور طلب ہے کہ پاکستان کی جانب سے پیر کو مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ۔ پیر کی صبح پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی ۔ پاکستان کی جانب سے راجوری کے نوشیرہ سیکٹر اور پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فائرنگ کی گئی ، جس میں ایک جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک دوسرے جوان زخمی ہوگئے ۔
First published: Jun 22, 2020 05:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading