نئی دہلی: ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں کو پاکستان واقع گروپوں کے ذریعہ ایک نئی تنظیم (دہشت گرد تنظیم) بنانے کے بارے میں محتاط کیا گیا ہے، جو سیکورٹی اہلکاروں، ان کے معاونین، حکومت کے قریبی میڈیا اہلکاروں، وادی میں غیر مقامی لوگوں، کشمیری پنڈتوں، برسراقتدار جماعت کے لیڈروں اور صنعت کاروں پر آنے والے وقت میں حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ کرے گا۔ خفیہ ذرائع نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔
’دی ٹائمس آف انڈیا‘ کو ملی خفیہ اطلاع کے مطابق، پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی حامی گروپوں کے ذریعہ 200 اداروں اور ان کی گاڑیوں سے متعلق ایک ہٹ لسٹ تیار کی گئی ہے۔ ان پُٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ آئی ایس آئی کے اعلیٰ افسران کی میٹںگ ستمبر کے آخری ہفتے میں پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے مظفرآباد میں ہوئی تھی۔
ٹی او آئی کے ذریعہ دیکھے گئے ایک خفیہ نوٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ اس میٹںگ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ یہ نئی معروف تنظیم (Frontal Organisation) نہ صرف مستقبل میں ٹارگیٹ کلنگ (Targeted Killings) کا دعویٰ کرے گا، بلکہ وسائل، یہ افرادی قوت اور نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ گزشتہ سال، آئی ایس آئی نے لشکر کے لئے دی ریسسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) نامی ایک تنظیم بنائی تھی، جو اب کشمیر وادی میں بیشتر حملوں کا دعویٰ کرتا ہے۔ نئے الرٹ سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گردوں کے ذریعہ ٹارگیٹ کلنگ کی کوشش برف باری کے دور میں بھی جاری رکھیں گے۔
خفیہ اطلاعات کی مانیں تو وادی میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے منسلک غیر مقامی لوگ بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ یہ مانا جارہا ہے کہ دہشت گرد گروپ ان کے قتل کے لئے ایسے لوگوں کا استعمال کرے گی، جو اب تک سیکورٹی اہلکاروں کی نظر سے دور ہیں اور زمینی کارکنان کے طور پر کام کرتے ہیں کیونکہ اس سے ان قتل کو معمول کے مطابق اور پوری طرح سے ملکی سرگرمی کے طور پر دیکھا جائے گا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ قتل کے لئے ضروری ہتھیار (چھوٹے ہتھیار) اور دھماکہ خیز (ہتھ گولے) کی اسمگلنگ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار اری اور تنگ دھار سیکٹروں میں کی جارہی ہے۔ خفیہ الرٹ میں وادی کے اندر اور باہر سبھی پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی اکائیوں کو ضروری احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔