World Happiness Day: خوش رہنا ہر انسان کی بہتر اور کامیاب زندگی گزارنے کا واحد ذریعہ ہے
ماہرین کے مطابق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں خوشی کا احساس دلاتی ہیں۔ نفسیاتی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں زیادہ تر مریض نفسیاتی بیماریوں اور ذہنی دباؤ کے شکار ہوتے ہیں ۔ یہ دیکھتے ہوئے اسپتالوں میں ایسے مریضوں کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لئے کونسلنگ سینٹر قائم کئے جاچکے ہیں
- news18 Urdu
- Last Updated: Mar 20, 2021 09:42 PM IST

ماہرین کے مطابق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں خوشی کا احساس دلاتی ہیں۔
دنیا بھر میں آج خوشیوں کا عالمی دن (International Day of happiness) منایا جاتا ہے۔خوش رہنا ہر انسان کی بہتر اور کامیاب زندگی گزارنے کا واحد ذریعہ ۔خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ کشمیر میں کثیر تعداد میں لوگ ذہنی تناؤ کےشکار پائے جاتےہیں۔ آ ج کے دن جگہ جگہ خوشیوں سے متعلق تقاریب منعقد ہوتی ہیں ۔ خوش World Happiness Day رہنا ہر انسان کی بہتر اور کامیاب زندگی گزارنے کا واحد ذریعہ ہے تاہم آج کے دور میں زیادہ تر لوگ ذہنی دباؤ کے شکار نظر آتے ہیں ۔خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے۔ تاہم خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ ہرطرف مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں خوشی کا احساس دلاتی ہیں۔ نفسیاتی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں زیادہ تر مریض نفسیاتی بیماریوں اور ذہنی دباؤ کے شکار ہوتے ہیں ۔ یہ دیکھتے ہوئے اسپتالوں میں ایسے مریضوں کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لئے کونسلنگ سینٹر قائم کئے جاچکے ہیں جہاں ان کی کوسلنگ کی جاتی ہے ۔کشمیر میں بھی کثیر تعداد میں لوگ ذہنی دباؤکے شکار ہوتےہیں۔
یہاں آئے روز ذہنی تناؤمیں شکار لوگ پائے جاتے ہیں۔ ماگام اسپتال میں حفصہ نامی سائیکیٹک کونسلر نے نیوز ایٹین اردوکوبتایاکہ اسپتال میں آئے روز ایسے مریض آتے ہیں جن میں جسمانی بیماریاں نہیں ہوتی ہے ان میں صرف ذہنی تناؤپایا جاتاہے۔ ذہنی تناؤکی وجہ سے وہ جسمانی بیماریوں کے شک میں مبتلارہتے ہیں۔
