ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

عالمی یوم خواتین : وزیر اعظم مودی کے اکاونٹ سے وادی کی اس بیٹی نے سنائی اپنی کہانی ، بتایا کیسے بچائی کشمیر کی شان

عارفہ نے بتایا کہ کیسے انہوں نے کسی زمانے میں جموں و کشمیر کی شان رہی دستکاری کو زندہ کرنے کی کوشش کی ۔ عارفہ نے بتایا کہ کیسے انہوں نے خواتین کو روزگار تلاش کرنے کی بجائے انٹرپرنیورشپ کی جانب قدم بڑھانے کیلئے کہا ۔

  • Share this:
عالمی یوم خواتین : وزیر اعظم مودی کے اکاونٹ سے وادی کی اس بیٹی نے سنائی اپنی کہانی ، بتایا کیسے بچائی کشمیر کی شان
عالمی یوم خواتین : وزیر اعظم مودی کے اکاونٹ سے کشمیر کی اس بیٹی نے سنائی اپنی کہانی ، بتایا کیسے بچائی کشمیر کی شان

عالمی یوم خواتین کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹویٹر کی کمان خواتین کو سونپی ۔ اس خاص موقع پر وزیر اعظم مودی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے کئی خواتین کی کہانیوں کو شیئر کیا گیا ۔ نریندر مودی کے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرنے والی ایک خاتون کشمیر کی عارفہ بھی ہیں ۔


اپنی کہانی کو شیئر کرتے ہوئے عارفہ نے بتایا کہ کیسے انہوں نے کسی زمانے میں جموں و کشمیر کی شان رہی دستکاری کو زندہ کرنے کی کوشش کی ۔ عارفہ نے بتایا کہ کیسے انہوں نے خواتین کو روزگار تلاش کرنے کی بجائے انٹرپرنیورشپ کی جانب قدم بڑھانے کیلئے کہا ۔



انہوں نے بتایا کہ فیلڈ کے دورہ کیلئے انہیں کاریگروں کے گھروں میں لے جایا جاتا تھا ۔ اس دوران انہیں پتہ چلا کہ آج کے وقت میں کاریگروں کی ایسی حالت کیوں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کاریگروں کو ان کی محنت کی مناسب اجرت نہیں ملتی ہے ، جس کی وجہ سے دستکاری کا فن ختم ہوتا جارہا ہے ۔

ختم ہوتے شعبہ کو آگے بڑھانے اور کشمیر کی شان کو بچانے کیلئے عارفہ نے اپنا قدم آگے بڑھایا ۔ انہوں نے نمدا کرافٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ عارفہ نے بتایا کہ خواتین کاریگروں کو روزانہ 50 روپے ملتے تھے ۔ بیرون ممالک اس کا ایکسپورٹ بھی کم ہوکر صرف 20 فیصد رہ گیا ہے ۔ سب سے پہلے تو عارفہ نے خواتین کا ایک گروپ بنایا اور نمدا کرافٹ کو دوبارہ زندہ کرنے میں مصروف ہوگئیں ۔ گزشتہ سات سالوں میں انہوں نے نمدا کا کافی اچھا کاروبار بنادیا ہے ۔
First published: Mar 08, 2020 08:58 PM IST