உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر کشیدگی میں اضافہ، ڈوڈہ سمیت کشتواڑ میں انٹرنیٹ سروس بند

    J&K News: سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر کشیدگی میں اضافہ، ڈوڈہ سمیت کشتواڑ میں انٹرنیٹ سروس بند ۔ فائل فوٹو ۔

    J&K News: سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر کشیدگی میں اضافہ، ڈوڈہ سمیت کشتواڑ میں انٹرنیٹ سروس بند ۔ فائل فوٹو ۔

    Jammu and Kashmir: مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے ۔ کشیدگی بڑھنے کے بعد انتظامیہ نے پہلے علاقہ میں کرفیو لگایا اور پھر جمعہ صبح کو ڈوڈہ ضلع کے بھدروار قصبہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ۔

    • Share this:
      سری نگر : مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے ۔ کشیدگی بڑھنے کے بعد انتظامیہ نے پہلے علاقہ میں کرفیو لگایا اور پھر جمعہ صبح کو ڈوڈہ ضلع کے بھدروار قصبہ میں انٹرنیٹ سروس بند کردی ۔ وہیں کشتواڑ ضلع میں بھی انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے ۔ وہیں پولیس نے اشتعال انگیز تقریر کو لے کر ایک معاملہ درج کرلیا ہے ۔ اے این آئی کے مطابق پولیس میڈیا سینٹر جموں نے کہا کہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔

      دراصل جموں کے بھدروار میں واقع ایک مسجد سے اشتعال انگیز اعلان کے ایک مبینہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد علاقہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ گزشتہ جمعرات کو احتیاط کے طور پر علاقے میں کرفیو لگا دیا گیا تھا ۔ وہیں فلیگ مارچ کرنے کیلئے فوج بلالی گئی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جنوبی کشمیر میں ساتھی کی بندوق سے چلنے والی گولی سی آر پی ایف جوان زخمی


      میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران نے بتایا کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ذریعہ پیغمبر اسلام کو لے کر کئے گئے قابل اعتراض تبصرہ کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، جہاں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی گئی تھی ۔ وہیں کچھ دیر بعد ہی اس تقریر کا ایک چھوٹا سا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگ گیا تھا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پلوامہ میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے خلاف پائے گئے پوسٹرز


      اے این آئی کے مطابق معاملہ میں دو الگ الگ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ افسران کے مطابق حالات کنٹرول میں ہیں ۔ احتیاطی طور پر کرفیو لگادیا گیا ہے اور کشتواڑ اور رامبن ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے ۔

      وہیں مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے لوگوں سے امن و امان کو بنائے رکھنے کی اپیل کی ہے ۔ اودھمپور لوک سبھا سے ممبر پارلیمنٹ جتیندر سنگھ نے کہا کہ ڈوڈہ کے ضلع افسر اور ایس ایس پی بھدروارہ میں خیمہ زن ہیں اور حالات کی نگرانی کررہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: