پلوامہ: جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو ملی ٹنسی کی راہ ترک کرنے اور گھر واپسی کے حوالے سے والدین کی اپیل برابر جاری ہے ۔ ضلع پلوامہ کا نوجوان لاپتہ ہونے اور ملی ٹنسی کے صفوں میں شامل ہونے کا خدشہ کے بعد اہل خانہ نے اسے گھر واپس آنے کی اپیل کی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے #کریم آباد علاقے کا ایک 16 سالہ نوجوان پچھلے پانچ دنوں سے لاپتہ ہے۔ جس کے بعد اہل خانہ اس کی گھر واپسی کے لئے سوشل میڈیا پر اپیل کررہے ہیں۔
عرفان احمد شیخ ولد عبدالرشید شیخ ساکن کریم آباد پلوامہ گذشتہ کئ برسوں سے درالعلوم کے طالب علم تھے ۔ سترا جنوری 2022 پیر کی شام گھر سے نماز مغرب ادا کرنے نکلا اور پھر لاپتہ ہوگیا اور ابھی تک واپس گھر نہیں آیا ہے ۔
عرفان کے لاپتہ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کے اہل خانہ عرفان کی واپسی کی اپیل کے ویڈیو سامنے آرہے ہیں ۔ جبکہ خاندان کی طرف سے اس کا سراغ لگانے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔ یہاں تک کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پلوامہ میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی ہے۔ عرفان کے والد عبدالرشید شیخ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آیا ہے۔
اس ویڈیو میں عبدالرشید نے کہا ہے کہ عرفان کو اس نے دینی تعلیم سے آراستہ کیا ہے اور وہ والدین کے علاوہ جسمانی معذور چچا کا بھی سہارا تھا ۔ اس لیے ہم عرفان کو گھر واپسی کی اپیل کرتے ہیں اور جن کے پاس وہ ہے انہیں بھی گذارش ہیں کہ وہ عرفان کو چھوڈ دے ۔ ادھر سرینگر پولیس نے آج تین مطلوب ملی ٹنٹوں کے پوسٹر شایع کیے جن میں ایک کا تعلق پلوامہ سے ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔