உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Encounter :جنوبی کشمیر میں ایک اورانکاونٹر،ISJKPکاایک سرگرم دہشت گردہلاک،ASI کےقتل میں ملوث ہونےکاپولیس نےکیادعویٰ

    جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر۔

    جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر۔

    Encounter in South Kashmir : گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں 5 سرگرم ملیٹینٹوں کو فورسز نے مار گرایاہے۔ آج ایک رہائشی مکان میں پناہ لیے ہوۓ دہشت گرد نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے بعد ایک انکاونٹر کے دوران مزکورہ دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں تیسرا انکاونٹر رونما ہوا اور اس انکاونٹر میں آئی ایس جے کے کا چند روز سے سرگرم دہشت گرد مارا گیا۔ مہلوک دہشت گرد کی شناخت فہیم احمد ساکنہ کنڈی پورہ بجبہاڑہ کے طور پر ہوئ ہے۔ جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مہلوک دہشت گرد 22 دسمبر کو بجبہاڑہ میں جموں کشمیر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف پر حملہ اور انہیں قتل کرنے میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فوج 1- راشٹریہ رایفلز، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف نے کے-کلان گاؤں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی ایک اطلاع کی بنا پر علاقہ کامحاصرہ کیا اور مشترکہ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران وہاں پر ایک رہائشی مکان میں پناہ لیے ہوۓ دہشت گرد نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ کے بعد ایک انکاونٹر کے دوران مزکورہ دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ فہیم نامی دہشت گرد چند قبل ہی اپنے گھر سے لاپتہ ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ہی اس کے اہل خانہ نے پولیس کے پاس اس کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔

    پولیس نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ فہیم آئ ایس جے کے کا ایک سرگرم دہشت گرد تھا اور وہ جموں کشمیر پولیس کے اے ایس آئی محمد اشرف  پر حملے اور ان کے قتل میں ملوث تھا۔ امن و قانون کی صورتحال کو بحال رکھنے کی غرض سے ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا۔

    واضح رہے کپ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر میں یہ تیسرا انکاونٹر تھا۔ اسے قبل شوپیاں اور ترال میں دو الگ الگ انکاونٹرس میں چار دہشت گردوں کو مار گرایا گیا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ان تینوں انکاونٹرس کو سیکورٹی ایجنسیوں کےلیے ایک بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: