ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شدید گرمی کے دوران لوگوں کے لئے ڈومیسائل حاصل کرنا انتہائی دشوار

جموں میں گرچہ ان دنوں گرمی کی انتہا ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں خاص کر نوجوانوں اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنےکی جدوجہد کر رہے ہیں۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: شدید گرمی کے دوران لوگوں کے لئے ڈومیسائل حاصل کرنا انتہائی دشوار
شدید گرمی کے دوران لوگوں کے لئے ڈومیسائل حاصل کرنا دشوار

جموں: جموں کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جہاں تجدید نو کے لئے مرکزی سرکار جدوجہد کر رہی ہے۔ وہیں حال ہی میں مرکزی سرکار کی جانب سے مرتب شدہ ڈومیسائل قانون کے نفاذ کے بعد لوگ بڑے پیمانے پر سرکاری دفاتر کا رخ کر رہے ہیں۔ جموں میں گرچہ ان دنوں شدید گرمی ہے اور درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی لوگوں خاص کر نوجوانوں اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ کیونکہ جموں کشمیر کی یونین ٹریٹری میں اس نئے قانون کے نفاذ کے بعد اس سرٹیفیکیٹ کی اہمیت کافی بڑ گئی ہے۔


اس سرٹیفکیٹ کی اجراء سے نہ صرف جموں کشمیر کی زمین پر مالکانہ حقوق حاصل ہوتے ہیں، بلکہ سرکاری نوکریوں اور دیگر مراعات کی اہلیت بھی اسی سرٹیفیکیٹ کی رو سے حاصل کئےجا سکتے ہیں۔ جموں کشمیر میں اس قانون کے حوالے سے گرچہ ملاجھلا رد عمل سامنے آ رہا ہے، لیکن اکثرلوگ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنےکے دوران شکایات کرتے نظر آ رہے ہیں، جہاں لوگ اس دوران کافی مشکلات سے دوچار ہیں وہیں گرمی کے ان ایام میں لوگوں کا حال بہت خراب ہے۔ لوگوں کا کہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے وضع کردہ اس نئے قانون کے اعتبار سے جہاں کئی لوگ خوش ہیں، وہیں اس سرٹیفیکیٹ کی اجراء میں انتظامیہ کی جانب سے کئی کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں۔ جس کے بعد لوگوں نے انتظامیہ سے اس حوالے سے مزید نرمی لانے اور اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔


دوسری جانب لوگوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کےلئے گرچہ وہ آن لائن موڈ کا انتخاب کرتے ہیں، لیکن انٹرنیٹ اسپیڈ کم ہونے کی وجہ سے ضروری لوازمات پُر نہیں کئے جا سکتے ہیں جبکہ 2جی کی اسپیڈ میں ضروری اسناد کو اپلوڈ کرنا کافی مشکل کام ہے۔ نیوز 18 نے اس حوالے سے جب ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے آئے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے سرکار سے 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئےکہا کہ سرکار و انتظامیہ کو اس حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھانے چاہئے تاکہ مستحقین اور دیگر افراد کی ڈومیسائل قوانین کی رو سے انتظامیہ کے ایوانوں تک رسائی ممکن ہو جائے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2020 11:04 PM IST