J&K News: فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کی وادی سے ہجرت پر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
J&K News: فاروق عبداللہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کی وادی سے ہجرت پر دیا بڑا بیان، کہی یہ بات
Jammu and Kashmir : ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ایم پکیج کے تحت وادی کشمیر میں رہ رہے کشمیری پنڈتوں کو زور زبردستی سے نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیری پنڈت وادی واپس آئیں ، تاہم انہیں تحفظ فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
پلوامہ: نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی کشمیر میں ہورہی ٹارگٹ کلنگز اور پی ایم پکیج کے تحت وادی میں رہ رہے کشمیری پنڈتوں کے وادی سے ہجرت پر کہا کہ حکومت انہیں زور زبردستی سے نہیں روک سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کا تحفظ یقینی بنائے ۔
پلوامہ میں ایک مختصر تقریب کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے این سی کے سرپرست اعلی اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ایم پکیج کے تحت وادی کشمیر میں رہ رہے کشمیری پنڈتوں کو زور زبردستی سے نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے ۔ جب تک وہ اپنے آپ کو یہاں محفوظ نہیں محسوس کریں ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کشمیری پنڈت وادی واپس آئیں ، تاہم انہیں تحفظ فراہم کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹائے جانے کے بعد سے کشمیر میں ملی ٹینسی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس موقعہ پر انتخابات کے حوالے سے پوچھے گیے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ موجودہ سرکار عوامی سرکار نہیں بلکہ افسر شاہی ہے ، جس میں عام لوگوں میں دشواریوں کا ہی سامنا کرنا پڈرہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہونے لازمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت سے ہی لوگوں کے مشکلات حل ہوسکتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔