உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: امید ہے سپریم کورٹ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو بحال کرے گا : محبوبہ مفتی

    J&K News: امید ہے سپریم کورٹ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو بحال کرے گا : محبوبہ مفتی

    J&K News: امید ہے سپریم کورٹ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کو بحال کرے گا : محبوبہ مفتی

    Jammu and Kashmir : محبوبہ مفتی نے عمر عبداللہ کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی مل کر لڑیں ، تاکہ بی جی پی کو کو دور رکھا جا سکے ۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد کے بغیر كوئی چا رہ نہیں ہے۔

    • Share this:
    کپواڑہ : بی جے پی کے کشمیر مخالف عزائم کو روکنے کیلئے سبھی سیاسی جماعتوں کو انتخابی اتحاد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ، بلکہ سبھی معاملات میں اتحاد کرنا ہوگا۔ امید ہے سپریم کورٹ جمو ں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی میں پیش رفت دکھائے گی۔ ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی سرپرست محبوبہ مفتی نے سوگام کپواڑہ میں این سی  لیڈر قیصر جمشید کے والد نظیر جوہر کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے آنے کے دوران نیوز 18 کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : جموں وکشمیر: کولگام انکاونٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پاکستانی دہشت گرد سمیت دو ہلاک


    محبوبہ مفتی کا کہنا تھا بی جے پی کا جو ایجنڈا ہے ، اس کے ناکام بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے عمر عبداللہ کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ آنے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی مل کر لڑیں ، تاکہ بی جی پی کو  کو دور رکھا جا سکے ۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ سیاسی اتحاد کے بغیر كوئی چا رہ نہیں ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : جموں وکشمیر: پلوامہ میں پولیس کی کارروائی، اغوا کیس کو 24 گھنٹے کے اندر حل کردیا گیا


    دفعہ 370 کی سپریم کورٹ میں اگلے ماہ شنوائی پر تبصرہ کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ تحفظات و خدشات ضرور ہیں ، لیکن امید ہے کہ سپریم کورٹ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی بحالی میں پیش رفت کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ بی جی سیاسی طور پر کشمیری عوام کو کمزور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ کی جانب سے احکامات کا یوپی میں انتطامیہ نے انکار کرتے ہوئے بلڈوزر کی کارروائی جارہی رکھی، جس کی وجہ سوال کھڑے ہورے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو ان افسران کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔ تاکہ خدشات دور ہو سکیں ۔ محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کے خصوصی اختیارات کو عدلیہ دوبارہ بحال کرے ، عدلیہ سے یہ امید ہے ۔ تاکہ عوام کے تحفظات ختم ہوسکیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: