உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو  دہشت گردوں کے خلاف ملی بڑی کامیابی 

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو  دہشت گردوں کے خلاف ملی بڑی کامیابی 

    J&K News: پلوامہ میں سیکورٹی فورسیز کو  دہشت گردوں کے خلاف ملی بڑی کامیابی 

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پلوامہ میں ایک ہائبرڈ دہشت گرد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔

    • Share this:
    پلوامہ : پولیس نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہائبرڈ دہشت گرد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پلوامہ میں ایک ہائبرڈ دہشت گرد اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولیس نے فوج کی 50RR، 02 Para اور سی آر پی ایف کی 183 بٹالیں کے ساتھ مل کر ایک ہائبرڈ دہشت گرد کو گرفتار کیا ، جس کی شناخت وقار بشیر بٹ ولد بشیر احمد بھٹ اور اس کے ساتھی شاہد اسحاق پنڈت ولد محمد اسحاق پنڈت کے طور پر ہوئی ہے ۔ دونوں علاقہ کریم آباد ضلع پلوامہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے قبضے سے ایک پستول، ایک میگزین سمیت ممنوعہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : محبوبہ مفتی نے لال قلعہ اور تاج محل کو مندر میں تبدیل کرنے کا بی جے پی کو دیا چیلنج


    ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں لشکر طیبہ کے پاکستانی ہینڈلر علی ساجد کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھے اور انہیں دہشت گردانہ حملے کرنے اور ضلع میں غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: یاسین ملک نے اپنے اوپر لگے الزامات کو صحیح مانا، 19 مئی کو سزا پر سماعت


    اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ پلوامہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ رواں سال سیکورٹی فورسیز کی مشترکہ کاروائی کے دوران جموں و کشمیر کے مختلف مقامات میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ دہشت گردوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی ہے ۔

    پولیس کا ماننا ہے کہ ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے لیے دہشت گردوں نے نئی حکمت عملی اپنائی ہے ، جس کو سیکورٹیپ فورسیز مشترکہ طور پر ناکام بنا رہے ہیں  ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: