உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر میں 3 گھنٹے کے اندر دو دہشت گردانہ واردات، پولیس اہلکار اور بہار کے مزدور کا گولی مار کر قتل

    جموں وکشمیر میں 3 گھنٹے کے اندر دو دہشت گردانہ واردات، پولیس اہلکار اور بہار کے مزدور کا گولی مار کر قتل

    جموں وکشمیر میں 3 گھنٹے کے اندر دو دہشت گردانہ واردات، پولیس اہلکار اور بہار کے مزدور کا گولی مار کر قتل

    Jammu-Kashmir Terrorism: مبینہ دہشت گردوں نے کانسٹبل بنٹو شرما کی کلگام ضلع کے وانپوہ گاوں میں گولی مارکر قتل کردیا۔ یہ حادثہ شام 6 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بنٹو شرما (Bantoo Sharma) کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں جمعہ کے روز ایک پولیس اہلکار اور بہار کے مزدور مبینہ دہشت گردوں کی گولی کا نشانہ بن گئے۔ دونوں الگ الگ واردات جنوبی کشمیر کے کلگام (Kulgam) میں پیش آیا۔ ایک دن میں ہوئے ان دو قتل کے بعد مرکز کے زیر انتظام ریاست میں سیاست بھی تیز ہوگئی ہے۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ (Omar Abdullah) نے ٹوئٹ کے ذریعہ مذمت کی ہے۔ پولیس نے علاقے میں تلاشی مہم چلائی ہے۔

      دہشت گردوں نے کانسٹبل بنٹو شرما کی ضلع کے وانپوہ گاوں میں گولی مار کر قتل کردیا۔ یہ حادثہ شام تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بنٹو شرما کو زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس کے بعد 8 بجے دہشت گردوں نے مزدور شنکر کمار چودھری کا نیہما علاقے میں قتل کردیا تھا۔ شنکر کمار چودھری بہار کے کٹیہار ضلع میں پریت وہار گاوں کے رہنے والے تھے۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنٹو شرما پر حملہ وانپوہ علاقے میں شیمفورڈ اسکول کے پاس کیا گیا۔ حادثہ کے وقت وہ ڈیوٹی پر نہیں تھے۔ پولیس نے جانکاری دی ہے کہ دونوں حملوں میں الگ الگ معاملے درج کرلئے گئے ہیں اور قاتلوں کی تلاشی جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ کے ذریعہ بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور ان کے ہینڈلرس دہشت گرد تنظیموں کے اعلیٰ کمانڈر کے مارے جانے اور علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد بھی پُرامن ماحول سے ناراض ہیں۔

      حال ہی میں دہشت گردوں نے سری نگر میں 25 سالہ سب انسپکٹر ارشد احمد میر کا قتل کیا تھا۔ میڈیا میں جاری رپورٹس کے مطابق، 12 ستمبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آرہا ہے کہ حملہ آوروں نے پولیس افسر پر بے حد نزدیک سے کم از کم دو بار گولی چلائی۔ یہ حادثہ خانیار علاقے کے بازار میں پیش آیا تھا۔ کانسٹبل بنٹو شرما کے قتل پر عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کرکے کہا، ‘میں جنوبی کشمیر کے کلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کرتا ہوں۔ اس شام ڈیوٹی کے دوران مارے گئے ریلوے پروٹیکشن فورس میں کانسٹبل بنٹو شرما کی فیملی اور ساتھی اہلکاروں کے ساتھ میری اظہار ہمدردی ہے۔ ان کی آتما (روح) کو شانتی ملے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: