ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں۔کشمیر: ضلع پلوامہ کے ترال میں انکاؤنٹر، 2 ملیٹنٹ ڈھیر

جموں۔کشمیر کے پلوامہ ضلع ترال میں ملیٹنٹوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر میں دو ملیٹنٹ مارے گئے ہیں۔ دراصل ترال میں 2 سے 3 ملیٹنٹ ہونے کی خبر ملنے کے بعد اتوار کی صبح فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

  • Share this:
جموں۔کشمیر: ضلع پلوامہ کے ترال میں انکاؤنٹر، 2 ملیٹنٹ ڈھیر
علامتی تصویر

جموں۔کشمیر کے پلوامہ ضلع ترال میں ملیٹنٹوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر میں دو ملیٹنٹ مارے گئے ہیں۔ دراصل ترال میں 2 سے 3 ملیٹنٹ ہونے کی خبر ملنے کے بعد اتوار کی صبح فوج نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ جموں۔کشمیر میں ایک ڈی ایس پی کی کار سے دو خونخوار ملیٹنٹوں کے پکڑے جانے کے ٹھیک ایک دن بعد یعنی اتوار کو صبح ترال میں ملیٹنٹوں کے چھپے ہونے کی خبر ملی تھی۔

ایک پولیس افسر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع  میں ترال کے گلشن پورہ علاقے میں ملیٹنٹوں کیلئے تلاشی مہم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ جب فوج تلاشی کررہی تھی، ملیٹنٹوں نے ان پر گولی باری کی جس سے انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ یہ ابھی بھی جاری ہے۔

First published: Jan 12, 2020 12:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading