اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کشمیری علیحدگی پسند رہنما الطاف احمد شاہ کاایمس دہلی میں انتقال، تہاڑ جیل میں 5 سال تھےقید

    انہیں کچھ دن قبل علاج کے لیے تہاڑ جیل سے ایمس منتقل کیا گیا تھا۔

    انہیں کچھ دن قبل علاج کے لیے تہاڑ جیل سے ایمس منتقل کیا گیا تھا۔

    66 سالہ الطاف شاہ منگل کی صبح کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ایک ٹویٹ میں الطاف شاہ کی بیٹی نے کہا کہ انہوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS)، نئی دہلی میں قیدی کی حیثیت سے آخری سانس لی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Mumbai | Delhi | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      خبر رساں ادارہ اے این آئی کے مطابق کشمیری علیحدگی پسند رہنما الطاف احمد شاہ (Altaf Ahmad Shah) کا آج بروز منگل نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ دہشت گردی کی مالی معاونت کے معاملے میں گزشتہ پانچ سال سے تہاڑ جیل میں بند تھے۔ تہاڑ جیل میں بند کشمیری علیحدگی پسند رہنما اور مرحوم حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کے داماد الطاف شاہ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انتقال کر گئے۔ انہیں کچھ دن قبل علاج کے لیے تہاڑ جیل سے ایمس منتقل کیا گیا تھا۔

      66 سالہ الطاف شاہ منگل کی صبح کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ایک ٹویٹ میں الطاف شاہ کی بیٹی نے کہا کہ انہوں نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS)، نئی دہلی میں قیدی کی حیثیت سے آخری سانس لی۔ سری نگر کے علاقے صورہ کے رہنے والے حریت رہنما کو 25 جولائی 2017 کو چھ دیگر افراد کے ساتھ دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے ایک مبینہ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی تحقیقات نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کی تھی اور انھیں تہاڑ جیل میں بند کیا گیا تھا۔


      دہلی ہائی کورٹ نے 1 اکتوبر کو حکم دیا تھا کہ شاہ کو گردوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد انہیں دہلی کے ایمس منتقل کیا جائے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: