உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: کولگام انکاونٹر میں جیش سے وابستہ دہشت گرد ہلاک، آپریشن میں فوج کے اہلکار اور عام شہری زخمی

    جموں وکشمیر: کولگام انکاونٹر میں جیش سے وابستہ دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر: کولگام انکاونٹر میں جیش سے وابستہ دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر کے کولگام انکاونٹر میں جیش محمد سے وابستہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آپریشن میں فوج کے اہلکار اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے محاصرہ کیا۔ مقامی سرکاری اسکولی بچوں کو پولیس نے ریسکیو کیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Kulgam, India
    • Share this:
    کولگام: بٹہ پورہ کولگام میں آج دوپہر بعد سیکورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان ایک انکاونٹر شروع ہوگیا جوکہ دیر رات تک جاری تھا اور اس انکاونٹر میں جیش سے وابستہ ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس انکاونٹر میں ایک فوجی آفیسر، اہلکار اور دو عام شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق، سیکورٹی فورسز کو علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ شروع ہوئی۔ کولگام پولیس، سی آر پی ایف، فوج اور دیگر ایجنسیاں انکاونٹرکے مقام پر موجود تھی جبکہ پورے علاقے کو فورسز نے اپنی تحویل میں لیا ہے، اس دوران ریاستی پولیس نے اپنے ٹویٹ میں ہلاک شدہ دہشت گرد اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس علاقے میں قائم سرکاری اسکول کے بچوں کو پولیس نے ایک ریسکیو کے ذریعہ بحفاظت اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس علاقے میں سیکورٹی فورسز نے اپنا محاصرہ وسیع کیا ہے اور رات کا آپریش جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ دوسری طرف پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے سرچ لائٹس اور ڈرون کیمرہ کا بھی استمعال کیا ہے تاکہ آپریشن کو جلد مکمل کیا جائے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: