سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir)
میں سیکورٹی اہلکاروں نے جیش محمد (Jaish-e-Mohammad) کے مبینہ دہشت گرد (Terrorist) کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اونتی پورہ ضلع کے بڈگام میں ہوئے تصادم کے دوران سمیر احمد تانترے کی موت ہوگئی۔ سمیر تانترے پر علاقے میں دیگر دہشت گردوں کو چھپانے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انکاونٹر کے بعد پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مارے گئے مبینہ دہشت گرد سمیر تانترے کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ بڈگام کا رہنے والا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی دو ٹکڑیوں نے جوائنٹ آپریشن چلایا۔ اس دوران ایک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کی گرفت میں آگیا اور اس سے سرینڈر کرنے کے لئے کہا گیا، لیکن اس نے خود سپردگی کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے جوانوں پر فائرنگ کرنا شروع کردیا اور سیکورٹی فورس کی جوابی کارروائی میں وہ مارا گیا۔ حادثہ کے مقام سے اس کی لاش کو برآمد کرلیا گیا ہے۔
دہشت گردوں کی مدد کرنے کا الزام
پولیس ریکارڈ کے مطابق، مارا گیا دہشت گرد سمیر تانترے کا تعلق جیش محمد تنظیم سے تھا اور وہ کئی دہشت گردانہ حملوں میں شامل تھا۔ دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے سے پہلے وہ دہشت گردوں کو رہنے اور آنے جانے کے لئے سہولیات مہیا کراتا تھا۔ اس دہشت گرد نے کچھ دنوں پہلے اس علاقے میں پوسٹر لگاکر لوگوں کو دھمکی دی تھی کہ وہ جمہوری عمل سے دور رہیں۔
مارے گئے دہشت گرد کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، جسے قبضے میں لے کر جانچ شروع کردی گئی ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ جاری ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر وادی میں دہشت گردوں کے ذریعہ بے قصور شہریوں کے قتل کے بعد پولیس اور فوج دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کو تیز کردیا ہے اور مختلف انکاونٹر میں کئی دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔