یوم جمہوریہ پر دہشت گرد تنظیم جیش محمد جموں میں بڑا حملہ کرنے کی فراق میں ہے۔ اس کو لے کر ضلع پولیس نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ تمام پولیس اسٹیشنوں اور پولیس چوکیوں کے انچارج کو آگاہ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں بیٹھا جیش کا سرغنہ مسعود اظہر کا رشتہ دار حملے کی سازش کررہا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے پاس اسے لے کر ان پٹ آیا ہے۔ اسے ضلع پولیس کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئےپولیس نے پورے ضلع کو ہائی الرٹ کیا ہے۔
On the directions of DC @AvnyLavasa special meetings were organised in Tehsil #Jammu West. Lambardars and Chowkidars were apprised of their duties and responsibilities and directed to be extra vigilant in their jurisdictions in view of the upcoming #RepublicDay2023.@diprjkpic.twitter.com/NHXdaYMllG
یہی نہیں، جموں ڈویژن کے سانبا، کٹھوعہ اضلاع میں بھی بارڈر کے علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ راجوری میں ہندووں کے قتل عام کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس لگاتار اِن پٹ آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے اس الرٹ کے آنے کے بعد ایم اے اسٹیڈیم کو جہاں سیل کردیا گیا ہے، وہیں نئے بنکر بنا کر پولیس اہلکاروں کو شہر کے الگ الگ مقامات پر تعینات کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل، جموں و کشمیر کے راجوری میں نارال بمبل علاقے میں ایک خاص برادری کے لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔ نیوز 18 انڈیا کو حاصل کردہ خصوصی معلومات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ راجوری کے ڈنگری گاؤں میں 7 معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گرد ایک گھر میں گھس گئے، بندوق کی نوک پر کھانا منگوایا اور وہیں بیٹھ کر کھا گئے۔ دہشت گردوں کی تصویر بھی منظر عام پر آئی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔