ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

خوش خبری! جموں کے کٹرا میں روزانہ 500 غیر ریاستی عقیدت مند آسکتے ہیں ماتا کے دربار میں درشن کے لئے

شرائن بورڈ کے سی او رمیش کمار نے نیوز 18اردو کو بتایاکہ عقیدت مندوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئےیہ فیصلہ لیاگیا۔16اگست کو بورڈ نے پہلے یہ فیصلہ لیا تھاکہ ماتا ویشنودیوی کی یاترا شروع کردی جائے جس میں بہت ہی کم تعداد میں یاتری ماتاکے دربار میں حاضری دے سکتے تھے ۔جب دھیرے دھیرے یاتریوں کی آمد بڑھنے لگی تو بورڈ نے یاتریوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔

  • Share this:
خوش خبری! جموں کے کٹرا میں روزانہ 500 غیر ریاستی عقیدت مند آسکتے ہیں ماتا کے دربار میں درشن کے لئے
کٹرا میں روزانہ 500 غیر ریاستی عقیدت مند آسکتے ہیں ماتا کے دربار میں درشن کے لئے

جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کانہ تھمنےوالا سلسلہ جاری ہے۔ یہاں آئے روز کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سامنے آتےہیں۔ اسی بیچ لوگوں کے لئے خاص کرغیر ریاستی یاتریوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ ماتا ویشنودیوی شرائن بورڈ نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے کٹرا میں واقع ماتا ویشنودیوی مندرمیں مقامی یاتریوں کے ساتھ ساتھ غیرریاستی یاتریوں کی آمدکے سلسلے میں تعداد بڑھا دی ہے۔


اس مندر میں پہلے صرف 100 غیر ریاستی یاتریوں کو پوجاکرنے یاحاضری دینے کے لئے اجازت تھی جسے بعد میں بڑھاکر دو سو پچاس کردیا گیاتھا ۔یہاں کوروناوائرس کے کیسوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے اب شرائن بورڈ نےغیرریاستی یاتریوں کی آمد کی تعداد کو بڑھاتے ہوئے حکم نامہ جاری کیاجس میں کہاگیا کہ اب کٹرا میں قائم ماتاکے دربار میں روزانہ 500غیرریاستی عقیدت مند آسکتےہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ پوجاکے لئے آن لائن بکنگ بھی شروع کردی گئی ہے۔ یہ قدم اٹھاتے ہوئےشرائن بورڈ نےسرکار کی گائیڈ لائن اور ایس او پیزکو سختی سے لاگو کیا۔ شرائن بورڈ نے بھون ،اودھ کنواری ،کٹرا اورجموں میں یاتریوں کے  ٹھہرنےکےلئے بندوبست بھی کیا ہے ۔اگر چہ یہ سلسلہ پہلے بند تھا تاہم اب اسے دوبارہ بحال کردیاگیا۔


شرائن بورڈ کے سی او رمیش کمار نے نیوز 18اردو کو بتایاکہ عقیدت مندوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئےیہ فیصلہ لیاگیا۔16اگست کو بورڈ نے پہلے یہ فیصلہ لیا تھاکہ ماتا ویشنودیوی کی یاترا شروع کردی جائے جس میں بہت ہی کم تعداد میں یاتری ماتاکے دربار میں حاضری دے سکتے تھے ۔جب دھیرے دھیرے یاتریوں کی آمد بڑھنے لگی تو بورڈ نے یاتریوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ شرائن بورڈ کی قیام گاہوں کو بھی کھول دیاگیا ساتھ ہی  لنگرکا اہتمام بھی رکھناشروع کردیا گیا ہے ۔ہیلی کاپٹر کی سہولیات کو بھی دوبارہ بحال کردیا گیا۔ شروع میں یاتریوں کی آمد کو اس لئے محدود کردیاگیا تھاکیونکہ پہلے یہاں پجاریوں کے ساتھ ساتھ بہت سے یاتریوں کےکوروناوائرس کے مثبت کیس سامنے آئے تھے۔لیکن بعد میں اس میں کمی واقع ہوئی جو کٹرا مندرکے لئے ایک اچھی خبر ثابت ہوئی۔


بورڈ نے ماتا کے دربار کے آس پاس صاف وصفائی کاخاص خیال رکھنا شروع کردیاہے ۔ڈاکٹروں کو بھی یہاں تعینات کردیا گیا ہے ۔کٹرا کی خاصیت اور اس کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ کروڑوں لوگوں کاروزگار اسی مندر پرمنحصرتھا یہاں کروڑوں لوگ اپنا روزگار کماتے تھے ۔لیکن کوروناوائرس کی وباء نے ہرایک کاروزگارچھین لیا۔نیوز 18اردو کو سونو نامی ایک دکاندار نے بتایاکہ کٹرامیں وہ اچھی طرح اپناروزگارکمارہے تھے یہاں جب روزانہ کروڑوں یاتری درشن کے لئے آتے تھے تب بہت سے لوگوں کا روزگاراسی پر منحصر تھالیکن جب سے کوروناوائرس پھیلا تب سے وہ اپنے روزگار سے ہی محروم ہو گئے۔ کئی لوگ فاکہ کشی پربھی مجبور ہو گئے ۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 08, 2020 08:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading