உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News : پلوامہ میں علاحدگی پسندوں کے خلاف پوسٹر چسپاں پائے گئے ، لکھی ہوئی ہے یہ بڑی بات

    J&K News : پلوامہ میں علاحدگی پسندوں کے خلاف پوسٹر چسپاں پائے گئے ، لکھی ہوئی ہے یہ بڑی بات

    J&K News : پلوامہ میں علاحدگی پسندوں کے خلاف پوسٹر چسپاں پائے گئے ، لکھی ہوئی ہے یہ بڑی بات

    Jammu and Kashmir News : ضلع پلوامہ (Pulwama) کے کئی علاقوں میں حُریت کانفرنس کے لیڈروں کے خلاف پوسٹر چسپاں پائے گئے ۔ قصبہ پلوامہ سمیت ضلع پلوامہ کے مختلف دیہات میں نامعلوم افراد کی جانب سے حُریت کانفرنس کے لیڈروں کے خلاف پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں ۔

    • Share this:
    پلوامہ : جموں و کشمیر (Jammu and Kashmir ) میں مختلف علاحدگی پسند لیڈروں کے خلاف پہلی مرتبہ پوسٹر چسپاں پائے گیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ضلع پلوامہ (Pulwama) کے کئی علاقوں میں حُریت کانفرنس کے لیڈروں کے خلاف پوسٹر چسپاں پائے گئے ۔ قصبہ پلوامہ سمیت ضلع پلوامہ کے مختلف دیہات میں نامعلوم افراد کی جانب سے حُریت کانفرنس کے لیڈروں کے خلاف پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں ۔ یوم جمہوریہ سے قبل یہ پوسٹر قصبہ پلوامہ کے مورن چوک ، جامع مسجد کے علاوہ قصبہ کے مختلف جگہوں پر پائے گئے ہیں ۔ جبکہ ضلع پلوامہ کے کُچھ دیہات جو کہ ملی ٹینسی سے کافی متاثر رہے ہیں ، ان علاقوں میں بھی حریت کانفرنس لیڈروں  کے خلاف پوسٹر پائے گئے ہیں ۔

    اکثر یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل ملی ٹینٹوں کے دھمکی آمیز اور علاحدگی پسندوں کے ملک مخالف پوسڑ پائے جاتے تھے ، لیکن اس مرتبہ پہلی مرتبہ حریت لیڈروں کے خلاف پوسٹر پائے گئے ہیں ۔ اگرچہ ان پوسٹروں کی کسی بھی تنظیم یا شخض نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ تاہم ان پوسٹروں کے ذریعہ سید علی شاہ گیلانی اور آسیہ اندرابی کے علاوہ میرواعظ جیسے علاحدگی پسند لیڈروں کے اہل خانہ کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔

    پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ ان علاحدگی پسند لیڈروں نے اپنے بچوں کو ملک اور بیرون ملک میں اعلی تعلیم فراہم کرائی اور ساتھ ہی ساتھ وہ سرکاری نوکریاں بھی کررہے ہیں ۔ جبکہ عام کشمیری نوجوان کو پتھرباز اور ملی ٹینٹ بنایا جارہا ہے ۔ پوسٹروں میں کچھ ملی ٹینٹوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، جنہیں ملی ٹینٹ بنایا گیا ہے ۔ جبکہ علاحدگی پسند لیڈروں کے بچے ملک اور بیرون ملک میں عیش کی زندگی گزار رہے ہیں ۔

    پلوامہ ضلع کا کچھ دہائیوں سے ملی ٹنسی اور پر تشدد مظاہروں میں نام آتا تھا ۔ تاہم گزشتہ تیس برسوں کے دوران اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ پلوامہ میں پیش آیا ہے ، جس میں علاحدگی پسندوں کے خلاف پوسٹر چسپاں پائے گئے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: