ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شمالی کشمیر کے اَرچِندرہ ہامہ پٹن میں دل دہلانے والا واقعہ ، 38 سالہ شخص نے 14 سال کی معذور لڑکی کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت

اَرچِندرہ ہامہ پٹن میں قوت گویائی و قوت سماعت سے محروم ایک چودہ سالہ لڑکی کی ایک 38 سالہ درندہ صفت شخص نے عصمت دری کی کوشش کی ۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

  • Share this:
شمالی کشمیر کے اَرچِندرہ ہامہ پٹن میں دل دہلانے والا واقعہ ، 38 سالہ شخص نے 14 سال کی معذور لڑکی کے ساتھ کی ایسی گھنونی حرکت
 ایک دیگر معاملے میں دو پولیس والوں کو بھی گرفتار کیا گیا جو کہ 11 لوگو کے ساتھ مل کر ایک 16 سال کی لڑکی کا 2 سال سے ریپ کررہے تھے۔

شمالی کشمیر کے اَرچِندرہ ہامہ پٹن میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا  ہے ۔ اَرچِندرہ ہامہ پٹن میں قوت گویائی و قوت سماعت سے محروم ایک چودہ سالہ لڑکی کی ایک 38 سالہ درندہ صفت شخص نے عصمت دری کی کوشش کی ۔ کرپال گڑھ سنگھ پورہ پٹن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ، جس کےارچندرہ ہامہ میں رشتہ دار تھے ، انسانیت کو شرمسار کردینے والی ایسی گھنونی حرکت کی ۔ ایس ایچ او ماگام  نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ شکایت کے مطابق جوں ہی متاثرہ لڑکی کے بھائی کی نظر اس درندہ صفت شخص پر پڑی جو دل دہلانے والی واردات کو انجام دینے کی کوشش کررہا تھا ، اس نے فورا موقع پر پہنچ کراپنی بہن کو اس درندہ صفت شخص  کے چنگل سے بچا لیا۔


پولیس اسٹیشن ماگام میں درج بیان کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بھائی نے اس شخص کو پکڑنے کی کوشش کی ، تو اس نے اس پر جان لیوا حملہ کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد متاثرہ کے گھروالوں نے پولیس اسٹیشن ماگام میں ایک شکایت درج کرائی ۔ شکایت درج ہوتے ہی فوراً ایس ڈی پی او ماگام شوکت احمد کی ہدایت پر ایس ایچ او ماگام  فردوس احمد کی نگرانی میں تشکیل کردہ  ٹیم نے کچھ ہی گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔


کچھ ہی گھنٹوں میں مفرور ملزم کو گرفتار کرنے پر مقامی لوگوں نے ماگام پولیس کی سراہنا کی ۔ پولیس اسٹیشن ماگام میں ملزم کے خلاف ایک ایف آئی آر زیر نمبر56/2020 U/S450,376/511,8pocso  درج کی گئی  ہے ۔ ماگام پولیس نے اس معاملے کو لیکرمزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

First published: Apr 24, 2020 09:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading