உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir : وادی کشمیر میں 2021 میں 168 ملی ٹینٹس ہوئے ہلاک ، 34 عام شہریوں کی بھی موت

    Jammu and Kashmir : وادی کشمیر میں 2021 میں 168 ملی ٹینٹس ہوئے ہلاک ، 34 عام شہریوں کی بھی موت

    Jammu and Kashmir : وادی کشمیر میں 2021 میں 168 ملی ٹینٹس ہوئے ہلاک ، 34 عام شہریوں کی بھی موت

    J&K News : حکام کے مطابق 2021 میں صرف وادی کشمیر میں 168 ملی ٹینٹس مارے گئے جبکہ 34 عام شہری جاں بحق ہوئے اور 30 ​​وردی پوش افراد شہید ہوئے ۔

    • Share this:
    جموں : جیسا کہ 2021 اختتام کو پہنچ رہا ہے، حکام کے مطابق سال صرف وادی کشمیر میں 168 ملی ٹینٹس مارے گئے جبکہ 34 عام شہری جاں بحق ہوئے  اور 30 ​​وردی پوش افراد شہید ہوئے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ 128 نوجوانوں نے بھی ملی ٹینٹوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی اور ان میں سے 70 فیصد یا تو مارے گئے یا گرفتار کر لئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے 168 ملی ٹینٹوں میں سے 19 غیر ملکی تھے۔  اب تک کل 128 نوجوانوں نے دہشت گردوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔  ان میں سے 73 انکاؤنٹرس میں مارے گئے جبکہ 16 دیگر کو گرفتار کیا گیا ۔

    اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینسی سے وابستہ واقعات میں 34 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔  انہوں نے مزید کہا 2021 میں جموں و کشمیر پولیس کے 20 اہلکار، سات فوجی اور تین نیم فوجی سی آر پی ایف جوان شہید ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 82 ملی ٹینٹس اور 592 "OGWs" کو گرفتار کیا گیا۔  افسر نے بتایا کہ چار ملی ٹینٹوں نے لائیو انکاؤنٹر کے دوران "ہتھیار ڈال دیے"۔

    انکاؤنٹرس کے دوران کراس فائرنگ میں صرف تین 'شہری/OGW' مارے گئے جو کہ تین دہائیوں میں سب سے کم ہے ۔ افسر نے مزید کہا کہ امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے دوران کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔  یہ اعداد و شمار صرف کشمیر کے علاقے سے متعلق ہیں اور اس میں جموں ڈویزن کو شامل نہیں کیا گیا ، جہاں صرف اکتوبر میں راجوری اور پونچھ اضلاع کے محور کے ساتھ بھٹادورین میں دو جونیئر کمیشنڈ افسران سمیت کم از کم نو فوجی شہید ہوگئے تھے۔

    پارلیمنٹ کے حال ہی میں ختم ہونے والے سرمائی اجلاس میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس سال 15 نومبر کو جموں و کشمیر میں 35 فوج، نیم فوجی اہلکاروں کے علاوہ فوجی جوانوں کے ساتھ 40 عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 15 نومبر تک کی مدت کے دوران 195 شہری جاں بحق ہوگئے اور  اس دوران 534 شہری زخمی ہوئے۔

    سیکورٹی فورسز اور جموں و کشمیر پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بارے میں سال وار تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ 2017 میں 80، 2018 میں 91، 2019 میں 80، 2020 میں 62 اور 2021 میں (15 نومبر تک) 35 افراد جاں بحق ہوئے۔  وہیں 2017 میں 226، 2018 میں 238، 2019 میں 140، 2020 میں 106 اور 2021 میں (15 نومبر تک) 86 زخمی ہوئے۔

    شہری ہلاکتوں کے حوالے سے وزارت داخلہ نے بتایا کہ 2017 میں 40، 2018 اور 2019 میں 39، 2020 میں 37 اور اس سال 40 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ 2017 میں 99، 2018 میں 63، 2019 میں 188، 2020 میں 112 اور 2021 میں (15 نومبر تک) 72 عام شہری زخمی ہوئے۔
    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: