ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : افطار کیلئے روٹی لانے گئے تھے بی ایس ایف جوان ، دہشت گردانہ حملہ میں ہوئے شہید

پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ سے وابستہ دی ریزسٹینس فرنٹ ( ٹی آر ایف ) نے حملہ کی ذمہ داری لی ہے ۔ افسران نے کہا کہ دہشت گردوں نے انتہائی نزدیک سے جوانوں کو گولیاں ماریں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں گلیوں سے نکلتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : افطار کیلئے روٹی لانے گئے تھے بی ایس ایف جوان ، دہشت گردانہ حملہ میں ہوئے شہید
جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں بی ایس ایف کے دو جوان دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے سے کچھ ہی منٹ قبل افطار کیلئے روٹی لانے گئے تھے ۔ اس دوران ایک مصروف بازار میں بیکری سے گزر رہے موٹرسائیکل پر سوار دہشت گردوں نے تابڑتوڑ فائرنگ شروع کردی ، جس میں بی ایس ایف کانسٹیبل ضیا الحق اور رانا منڈل جائے واقعہ پر ہی شہید ہوگئے ۔ افسران نے جمعرات کو یہ معلومات دی ۔


حملہ بدھ کی شام سری نگر کے باہری علاقہ سورا میں ہوا تھا ۔ پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ سے وابستہ دی ریزسٹینس فرنٹ ( ٹی آر ایف ) نے حملہ کی ذمہ داری لی ہے ۔ افسران نے کہا کہ دہشت گردوں نے انتہائی نزدیک سے جوانوں کو گولیاں ماریں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں گلیوں سے نکلتے ہوئے فرار ہوگئے ۔


انہوں نے کہا کہ حق اور منڈل مغربی بنگال کے مرشدآباد کے رہنے والے تھے ، لیکن امفان طوفان کی وجہ سے ریاست میں ہوائی اڈے بند ہونے کی وجہ سے ان کے جسد خاکی کو ان کے گھر نہیں بھیجا جاسکا ۔ ضیا الحق ( 34 ) اور منڈل ( 29 ) دونوں کے سر میں سنگین چوٹیں آئی تھیں ۔ افسران نے بتایا کہ دونوں دوست بی ایس ایف کی 37  ویں بٹالیں سے تھے اور پنڈاک کیمپ میں تعینات تھے ۔ ان کا کام نزدیکی گندربل ضلع سے سری نگر کے درمیان آمدورفت پر نظر رکھنا تھا ۔


انہوں نے بتایا کہ موت سے کچھ ہی منٹ قبل ضیا الحق روزہ کھولنے ( افطار ) کیلئے روٹی لانے گئے تھے ۔ لیکن وہ افطار نہیں کرسکے اور روزہ کی حالت میں ہی شہید ہوگئے ۔ بی ایس ایس کی 37 ویں بٹالین کے جوانوں نے کہا کہ وہ روزہ ہونے کی وجہ سے پورے دن پانی کا ایک قطرہ پئے بغیر اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔ جوانوں نے اپنے ساتھیوں کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہی ہمیشہ کیلئے وہ الوداع کہہ گئے ۔

سال 2009 میں بی ایس ایف میں شامل ہوئے ضیا الحق کے کنبہ میں ماں ، باپ ، بیوی نفیسہ خاتون اور دو بیٹیاں ہیں ، جن میں سے ایک کی عمر پانچ سال اور دوسری ابھی صرف چھ ماہ کی ہے ۔
First published: May 21, 2020 08:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading