ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر: فائرنگ اور گرینیڈ پھینکنے کے دو الگ الگ واقعات میں 2 عام شہریوں کی موت ، ایک زخمی

پلوامہ کے قصبہ ترال میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ادھر سری نگر کے زینہ کدل علاقہ میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوائنٹ کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 06, 2020 10:12 PM IST
  • Share this:
جموں و کشمیر: فائرنگ اور گرینیڈ پھینکنے کے دو الگ الگ واقعات میں 2 عام شہریوں کی موت ، ایک زخمی
کشمیر : فائرنگ اور گرینیڈ پھینکنے کے دو الگ الگ واقعات میں 2 عام شہریوں کی موت ، ایک زخمی ۔ تصویر : اے این آئی ٹویٹر

وادی کشمیر کے سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں جمعہ کی شام فائرنگ اور گرینیڈ پھینکنے کے دو الگ الگ واقعات میں دو عام شہریوں کی موت جبکہ تیسرا ایک زخمی ہوگیا ۔ ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ ادھر سری نگر کے زینہ کدل علاقہ میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوائنٹ کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا ، جس کے نتیجہ میں ایک عام شہری کی موت اور دوسرا ایک زخمی ہوگیا ۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے قصبہ ترال میں جمعہ کی شام نامعلوم اسلحہ برداروں نے شبیر احمد بٹ ولد محمد صدیق بٹ نامی ایک شہری پر اپنے گھر کے باہر گولیاں چلائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ شبیر احمد نے اسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ۔ سیکورٹی فورسز نےعلاقہ میں تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔



ادھر نامعلوم افراد نے زینہ کدل میں پولیس چیک پوائنٹ کو نشانہ بناکر گرینیڈ پھینکا جو ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گرینیڈ کے واقعہ میں ایک عام شہری کی موت جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوگیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کردی ہے ۔ مہلوک شہری کی شناخت زینہ کدل کے رہنے والے غلام نبی آہنگر کے طور پر ہوئی ہے ۔ زخمی شہری کی شناخت رفیق احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔
First published: Mar 06, 2020 10:12 PM IST