سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں (Security Forces) اور دہشت گردوں (Terrorist) کے درمیان اتوار کی شام سے شروع ہوا انکاونٹر (Encounter) پیر کی صبح تک جاری رہا۔ پیر کو ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم کے بعد لشکر طیبہ کے دو دہشت کو مار گرایا۔ جبکہ فوج کا ایک جوان گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی جوان کو علاج کے لئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ علاقے میں ابھی بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ سیکٹر سے سمبورا میں کچھ دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے سی آرپی ایف کی ایک ٹیم اور مقامی پولیس کی مدد سے علاقے کو گھیرنا شروع کیا۔ اطلاع کی بنیاد پر سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور وہاں تلاشی مہم چلائی گئی۔
پولیس افسر کے مطابق سیکورٹی اہلکار علاقے میں تلاشی مہم چلا رہے تھے کہ اسی دوران دہشت گردوں نے ان پر گولی چلا دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی۔ پوری رات رک کر فائرنگ ہوتی رہی۔ پیر کی صبح سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ دونوں ہی دہشت گرد لشکر طیبہ کے بتائے جارہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔